?️
اسلام آباد (سچ خبریں) فواد چوہدری کہتے ہیں کہ حکومت شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے لندن بھیجے جانے کے عدالتی فیصلے میں شہباز شریف کی جانب سے ایک بیان حلفی جمع کرایا گیا تھا ، جس میں انہوں نے اپنے بھائی کی پاکستان واپس آنے سے متعلق ضمانت دی تھی ، جس کی بنیاد پر حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے حکومت کی طرف سے شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کو اس معاملے میں ازخود نوٹس لیتے ہوئے شہباز شریف کو طلب کرنا چاہیئے تھا لیکن ابھی تک لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے اس معاملے پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، اس لیے وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے صدر کے خلاف عدالتی کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کی جائے۔ دوسری جانب ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو واپس لانا ممکن نہیں ، شریف برادران کے کیسز کے کچھ مقدمات میں سیاسی عنصر بھی ہے ، ہم نہیں کہہ سکتے کہ یہ معاملہ سیاست کی وجہ سے یوں چلایا،یہ کیس بنائے ہی کسی سیاسی وجہ سے گئے تھے،نواز شریف کو واپس لانا بالکل ممکن نہیں ہے ، عدالتوں پر کام کا بوجھ بہت زیادہ ہے ، بعض مقدمات کو حکومت، پس پردہ طاقتیں نہیں چلانا چاہتی کیونکہ اصل مقصد سیاسی حریف پر مقدمہ کر کے دباو ڈالنا ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں نئی تقرریاں اور برطرفیاں
?️ 1 جون 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ نے نئے سرکاری عہدوں میں نئی تقرریاں
جون
شرح سود میں اضافے کے امکان پر ماہرین کی رائے منقسم
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رمضان کے دوران قیمتوں میں اضافے سے اشیائے
مارچ
عمران خان ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں، بشری بی بی
?️ 26 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بشری بی بی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان
مارچ
صیہونی حکومت کے لیے الاقصی طوفان آپریشن کا معاشی نقصان
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نیوز نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے اقتصادی ماہرین نے
اکتوبر
پاکستان اور امریکا مثبت بات چیت میں مصروف
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
شہباز شریف وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں:شہباز گل
?️ 7 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ،معاون خصوصی
جنوری
دنیا بھر کے مسلمان مسجد الاقصیٰ کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے: اسلامی جہاد
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن احمد
اپریل
ایشیا میں نیٹو کا پہلا دفتر کھولنے پر عالمی مخالفت
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:جاپان کے وزیر اعظم کے گزشتہ ہفتے یہ کہنے کے بعد
مئی