?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ نے عالمی سازش کو سامنے رکھ کر لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دیا ہے، کمیشن دیکھے گا کہ خط میں رجیم چینج کی دھمکی دی گئی ہے یا نہیں، خط کا مواد اسمبلی میں رکھا جائے گا، دیکھا جائے گا کہ عالمی سازش میں مقامی ہینڈلر کون تھے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے آج ایک بار پھر عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، کابینہ نے اپنے عزم کو دوہرایا کہ پوری قوم کی طرح ہم بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلے پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل کے فیصلے سے پوری پارلیمنٹ کی سپریمسی اور بالادستی خطرے میں پڑھ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے جسطرح سے حکم جاری کیا، اسبملی کا اجلاس بھی خود طلب کرلیا، اجلاس کے وقت کا تعین بھی خود کیا، اس سے پارلیمنٹ کی بالادستی خطرے میں پڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس اسپیکر کی رولنگ کا مواد نہیں تھا تو پھر کیسے عدالت اس پر یہ فیصلہ دے سکتی ہے کہ اسپیکر نے اپنا ذہن استعمال کیا ہے یا نہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر عدالت رولنگ سے متعلق فیصلہ کرنا چاہتی تھی تو اس کو تمام مواد کو دیکھنا اور اس کا جائزہ لینا چاہیے تھا جو اسپیکر کے پاس موجود تھا یا جس کی بنیاد پر اسپیکر تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے اور اجلاس ملتوی کرنے کے فیصلے تک پہنچے تھے۔
انہوں نے کہا سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے سے متعلق ہماری قانونی ٹیم مشاورت کر رہی ہے، قانونی ٹیم فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے سمیت دیگر قانونی آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ نے جو حیرت انگیز فیصلہ کیا ہے وہ یہ ہے کہ جو ہمارے منحرف اراکین ہیں وہ ووٹ ڈال سکیں گے جبکہ وہ کیس تو سپریم کورٹ میں سنا ہی نہیں گیا، سپریم کورٹ کے سامنے تو یہ کیس ہی نہیں تھا کہ وہ ووٹ ڈال سکتے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جس طرح سے ہارس ٹریڈنگ کی گئی ہے اس پر پوری قوم کو تشویش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ گزشتہ روز کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اداروں کا اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنے کا اصول متاثر ہوا ہے، پاکستان میں ‘سیپیریشن آف پاور’ کے اصول کی بری طرح خلاف ورزی ہوئی ہے، اب پارلیمنٹ کی حاکمیت اور بالا دستی اب برقرار نہیں رہی، حاکمیت اور بالا دستی اب پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ کی جانب منتقل ہوگئی ہے، اس کا مطلب ہے کہ اب پاکستان کے عوام ملک کے حاکم نہیں رہے بلکہ چند ججز اب ملک کے فیصلے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے سپریم کورٹ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور ہم اس پر نظر ثانی کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف موجودہ تحریک عدم اعتماد کوئی عام تحریک نہیں جو عام حالات میں پیش کردی گئی ہو، یہ تحریک عدم اعتماد عالمی سازش کے تحت لائی.


مشہور خبریں۔
کیا مقبوضہ علاقوں میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی پھانسی کو قانونی حیثیت دی جائے گی؟
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: محسن فیضی: گزشتہ ایک سال کے دوران فلسطینیوں کی شہادتوں
مئی
برطانوی وکلاء نے محمد بن زاید پر جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کیا
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: برطانوی اخبار گارڈین نے کہا کہ وکلاء کا ایک گروپ
اکتوبر
زیلنسکی کی بائیڈن کے مخالفین کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:دوسرے سال میں داخل یوکرین جنگ جس کے خاتمے کی کوئی
فروری
ایک سال بعد اسرائیل کا حال ٹائی ٹینک جیسا
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر عبرانی اخبار معاریف
اکتوبر
کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی عمارتیں تعمیر کرنے کا فیصلہ
?️ 6 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں) ماہرین تعمیرات نے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی
دسمبر
عراق کے پارلیمانی انتخابات مستقبل کی علاقائی کشیدگی میں فیصلہ کن ثابت ہوں گے
?️ 12 نومبر 2025عراق کے پارلیمانی انتخابات مستقبل کی علاقائی کشیدگی میں فیصلہ کن ثابت
نومبر
انڈونیشیا نے شرائط پوری نہ کرنے پر آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی لگادی
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: انڈونیشیا نے امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے تیار
اکتوبر
امریکہ میں شیٹ ڈاون، ہزاروں امریکی ملازمین کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا
?️ 4 اکتوبر 2025امریکہ میں شیٹ ڈاون، ہزاروں امریکی ملازمین کو جبری چھٹی پر بھیج
اکتوبر