?️
پشاور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج ڈیجیٹل نمائندوں سے پشاور میں ملاقات کی جس دوران ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا۔پیغام بھیجا گیا کہ ملک کا سوچیں، پیغام کس کی طرف سے آیا تھا یہ ابھی نہیں بتا سکتا۔
امریکا کے زیراثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ختم کرنے کے لیے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہوتا۔ عمران خان نے عدم اعتماد کے دوران آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کر دی۔انہوں نے کہا کہ 26 سالوں سے کہہ رہا ہوں کہ آصف زرداری اور ن لیگ ایک ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اسمبلیوں سے مستفعی ہو چکے، تصدیق کے لیے جانے کی ضرورت نہیں۔
قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔اسمبلی میں واپس جانے کا مطلب ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کر لیا۔اب کسی رکن کو انفرادی طور پر اسمبلی جانے کی ضرورت نہیں۔قبل ازیں عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے ’سکائے نیوز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگرممالک سے تعلقات رکھنا جن میں امریکا ، روس اورچین بھی شامل ہیں پاکستان کے مفاد کے لئے ہے ، پاکستان کے 22 کروڑ عوام نے مجھے اس لئے منتخب کیا تھا کہ میں ان کی خدمت کرسکوں اس لئے نہیں کہ دنیا میں جہاں کچھ غلط ہورہا ہے اسے ٹھیک کروں ، عراق، افغانستان یا یوکرین تمام ملٹری آپریشنز کے خلاف ہوں ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نہیں چاہتا اسلام آباد میں لوگ جمع کرکے دوبارہ اقتدارمیں لائیں ، امریکی رجیم چینج سے جو حکومت لائی گئی اس میں60 فیصد مجرم ہیں، اس لیے الیکشن چاہتے ہیں کہ عوام کو فیصلہ کرنے دیں وہ کس کو منتخب کرتے ہیں ، عوام مسلط کردہ حکومت کو قبول نہیں کریں گے ، دنیا کو پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی پر عمل میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ، ہمیں بھی غیرجانبدار رہنے دیں تاکہ ہم اپنے لوگوں کی دیکھ بھال کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ریکارڈز زرمبادلہ پاکستان آیا ، ریکارڈ فصلیں ہوئیں گروتھ ریٹ 6 فیصد رہا انڈسٹری ترقی کر رہی تھی، ریکارڈ ٹیکس کلیکشن ہوا پاکستان کورونا کے دوران دنیا کے 5 بہترین ممالک میں شامل رہا ، بہتر پالیسی کے ذریعے کورونا کی وبا پر قابو پایا ، گروتھ ریٹ5 اعشاریہ 6 فیصد رہا انڈسٹری ترقی کر رہی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ ہم روس سے سستا تیل اور گندم خریدنا چاہتے تھے، میرا دورہ روس پہلے سے طے شدہ تھا، مجھے کیسے پتہ تھا کہ روس پہنچوں گا تو یوکرین پر حملہ ہو جائے گا ، بھارت نے مسئلہ کشمیر پر یو این قرارداوں کی مسلسل خلاف ورزی کی، بھارت نے کشمیروں سے حق چھینا کیا کسی نے اس پر بات کی؟ کشمیر میں ظلم وبربریت ہے ہزاروں کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ کررہا ہے کیا کسی نے اس کی مذمت کی؟ بھارت کی مذمت اس لیے نہیں کی جاتی کیوں کہ وہ ان کا اتحادی ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران اور افریقہ کے بڑھتے تعلقات سے صیہونی پریشان
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکام نے ایران اور افریقی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے
ستمبر
وائٹ ہاؤس میں زلنسکی کی تحقیر؛ یوکرین جنگ کا مستقبل کس سمت جا رہا ہے؟
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی کے
مارچ
اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر کو آئین کے منافی قراردے دیا
?️ 12 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر کو
دسمبر
امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی حکام پر پابندیوں پر تنقید
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے مغربی ممالک کی طرف سے اسرائیلی
جون
قبضے کے خلاف مزاحمت دہشت گردی نہیں: لبنانی صدر
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:لبنانی صدر نے ایک اطالوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے
مارچ
مصر اور قطر کی اسرائیل کو بچانے کی سازش
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:معروف عرب تجزیہ کار اور آن لائن اخبار رائی الیوم کے
دسمبر
تحریک انصاف کے 72 ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار
?️ 19 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 72 اراکین
مئی
پی ٹی آئی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس
?️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس
اگست