?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت جاری مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ٹائم فریم مقرر کرنے کے مطالبے کو قبول کرے گی۔
نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’حکومت پی ٹی آئی کے ایسے مطالبے کو قبول کرے گی۔‘
سینیئر رہنما کا کہنا تھا کہ ’ اگر پی ٹی آئی بات چیت کے حوالے سے ٹائم فریم رکھنا چاہتی ہے تو وہ رکھے لیکن پھر ملاقاتیں اسی ٹائم فریم کے مطابق ایک مقررہ وقت میں ہوں گی۔’
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ’ ایسا نہیں ہوسکتا کہ پی ٹی آئی کے سارے ہی مطالبات کو مانا جائے یا اسی طرح وہ ہماری تمام باتوں پر آمادہ ہوں، اس لیے مطالبات اور نقات پر غور کرنے اور ایک مشترکہ نتیجہ حاصل کرنے کے لیے وقت درکار ہوگا۔’
وزیراعظم کے خصوصی مشیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی پر مذاکرات کے لیے کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ ’ ہماری طرف سے ایسی کوئی بات نہیں کی گئی کہ مذاکرات فوری یا روزانہ کی بنیاد پر ہوں لیکن اگر پی ٹی آئی جلد کسی نتیجے پر پہنچنا چاہتی ہے تو ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، انہیں جو کہنا ہے وہ کہہ سکتے ہیں اور ہم اپنا مؤقف ان کے سامنے رکھیں گے۔’
خیال رہے کہ گزشتہ سال بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے جیل جانے کے بعد حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعلقات کی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تجویز پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے 22 دسمبر کو حکومتی کمیٹی تشکیل دی تھی، حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سیاسی تناؤ کو کم کرنے کے لیے پہلی باضابطہ ملاقات پیر کے روز ہوئی تھی۔
وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ اور سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں جب کہ پیپلزپارٹی سے راجا پرویز اشرف، نویدقمر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی، استحکام پاکستان پارٹی سے علیم خان، مسلم لیگ (ق) سے چوہدری سالک اور بلوچستان عوامی پارٹی سے سردار خالد مگسی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے لیے ٹائم فریم مقرر ہونا چاہیے تاکہ بات چیت میں کچھ پیش رفت ہوسکے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر عدالت سے معافی مانگ لی، فرد جرم سے بچ گئے
?️ 23 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر
ستمبر
بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھارہی ہے
?️ 3 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جون
سندھ ہائی کورٹ کا کے ڈی اے کو مجاہد کالونی میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کا حکم
?️ 4 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) عدالت عالیہ سندھ نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے
جنوری
یوکرین کی جنگ کے تیسرے سال میں میدان جنگ، نقصانات اور اقتصادی اثرات کا جائزہ
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کی جنگ روس کی برتری کے ساتھ چوتھے سال
فروری
امریکہ یوکرینیوں کو کیا سمجھتا ہے؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: 1994 سے 2005 تک یوکرین کے صدر لیونیڈ کچما کے
اگست
اسلامی بینکاری کا فریم ورک مضبوط بنانے کا بل سینیٹ سے منظور
?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ نے بینکنگ کمپنیز
اکتوبر
عرفان خان کو لگتا تھا کہ میں انہیں چھوڑ دوں گی: سوتا پاسکدار
?️ 7 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان کی 55 ویں سالگرہ
جنوری
صہیونیوں کو رمضان المبارک کے دوران سیف القدس کے دوبارہ شروع ہونے کا خوف
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:صہیونی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس سال رمضان کے
فروری