حکومت مئی تک نہیں چل سکتی، ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا، فواد چوہدری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مئی تک نہیں چل سکتی، حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے صحافیوں سے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو مودی سرکار اور ایان علی کے علاوہ کوئی نہیں مانتا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مئی تک نہیں چل سکتی، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، 5 سال تو حکومت ہر گز نہیں چلتی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا، خیبر پختونخوا کا سیاسی کردار بہت اہم ہے، پاکستان بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) مولانا فضل الرحمٰن نے لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا تو حکومت چلی جائے گی، مولانا فضل الرحمٰن نے فیصلہ کرلیا تو پورا خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ہو جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی 33 فیصد کابینہ کا علم نہیں، صدر آصف علی زرداری کو خیبرپختونخوا سے ایک ووٹ نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سعودیہ عرب کے سفیر سے کال پر بات کرنے کا خود کہہ کر انتظام کیا، یورپی یونین کے کسی ملک نے مبارکباد نہیں دی۔

قبل ازیں فواد چوہدری کو تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس میں جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔

کیس کی سماعت سول جج ڈاکٹر سہیل تھہیم نے کی، فواد چوہدری کے وکیل قیصر امام ایڈوکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنی ہے۔

قیصر امام ایڈووکیٹ نے کہا کہ اِس کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی، اس کیس میں پاکستان پینل کوڈ کی کوئی بھی دفعات نہیں لگ سکتی، اس کیس میں فواد چودھری کو بری کردیں۔

اِس پر جج سہیل تھہیم نے ریمارکس دیے کہ آپ درخواست دائر کر دیں پھر دلائل بھی دے دیں۔

دریں اثنا فواد چوہدری کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے، بعدازاں کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

مشہور خبریں۔

جنوبی کوریا: اسکولوں میں موبائل فونز اور ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی عائد

?️ 28 اگست 2025سچ خبریں: جنوبی کوریا میں ایک بل منظور کر لیا گیا ہے

سول اور ملٹری بیوروکریسی کے نرغے میں آئے بغیر حکومتیں نہیں چل پاتیں، خواجہ سعد رفیق

?️ 15 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر

سر فروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:جمعہ کی شام کو صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے مشرق

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج ہلاک، دو جوان شہید

?️ 24 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی

تل ابیب کی اچیلز ہیل بے نقاب 

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے بین گوریون یونیورسٹی اور گیفات حبیبہ انسٹی ٹیوٹ

گزشتہ چند گھنٹوں میں فلسطینی شہیدوں کی تعداد

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: ذرائع ابلاغ نے صرف گزشتہ چند گھنٹوں میں غزہ کی

اسرائیل امریکہ میں عوامی حمایت کھو رہا ہے: عبری میڈیا کا اعتراف

?️ 22 اگست 2025اسرائیل امریکہ میں عوامی حمایت کھو رہا ہے: عبری میڈیا کا اعتراف

پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم چیلنج کر دیا

?️ 30 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے