حکومت سے نکلنے کی اتحادیوں نے مشروط حمایت کردی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاق میں مسلم لیگ ن کے ساتھ شامل اتحادیوں نے حکومت سے نکلنے کی مشروط حمایت کردی ۔ معروف صحافی نعیم اشرف بٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے حکومت چھوڑنے کے حوالے سے ایک بار پھر مشاورت شروع کردی ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ 2 روز کے دوران وزیر اعظم افس میں حکومتی اتحادیوں کی طویل ملاقاتیں ہوئیں جہاں اتحادیوں کی اکثریت نے حکومت سے نکلنے کی حمایت کی اور کہا کہ چند روز دیکھ لیں اگر اداروں کی سپورٹ نہیں ملتی تو حکومت چھوڑ دیں تاہم ہفتہ دس دن میں پارلیمنٹ سے ضروری قانون سازی کروانے کے بعد حتمی فیصلہ کرلیں ۔

بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چند ارکان بھی اب مطلوبہ حمایت نہ ملنے پر حکومت چھوڑنے کے حامی ہیں تاہم پی پی قیات اور چند مفاہتی ن لیگی رہنماء اب بھی حکومت چلانے کے حق میں ہیں جب کہ مشاورتی عمل جاری ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم کا قوم سے خطاب بھی تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نکال کر ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے جائیں گے ہمیں معلوم نہیں تھا ، حکومت کو چاروں اطراف سے بریکٹ کیا جا رہا ہےاگر آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ نہیں پکڑتا تو پھر ملک وہ سنبھالیں جو حالات کے ذمہ دار ہیں،معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں ، پٹرول کی قیمت آئی ایم ایف کے مطابق بڑھانے سے بھی صورتحال نہیں سنبھلنی۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہنا تھا کہ معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں۔ اگر آئی ایم ایف ہمارے ساتھ ہوتا ہے تو ملک سنبھالنے کے لیے تیار ہیں ، مہنگائی کے جن کو بھی قابو کرلیں گے ، اداروں سے اپنے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے مدد چاہتے ہیں،اس وقت ہمیں نہیں ملک کو ادارے کی مدد کی ضرورت ہے ، ہماری نظر میں عمران خان کی ڈیڈلائن کی کوئی اہمیت نہیں،جو ماحول اس شخص نے پیدا کیا ہے اس میں الیکشن میں نہیں جاسکتے ،الیکشن میں لوگ آمنے سامنے ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

کیا روس امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرے گا؟

?️ 11 نومبر 2023روس کے نائب وزیر خارجہ نے ماسکو کے بارے میں واشنگٹن کے

عُمر شریف کے انتقال پر مہوش حیات کا گہرے دکھ کا اظہار

?️ 3 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)جہاں پاکستان کی نام ور شخصیات عمر شریف کے انتقال

فری لانسرز کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان اور ’پے پال‘ کے درمیان معاہدہ

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ملک میں فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، حکومتِ

صیہونی ٹیلی ویژن کے نقطہ نظر سے سید حسن نصر اللہ کا اہم ترین جملہ

?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے آج

صنعا، ریاض مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبدالملک

غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؟

?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک

کیا حماس جنگ کے بعد غزہ میں اقتدار سنبھالے گا؟

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے مفادات کے

ترکی کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے شام کی شرط

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:شامی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا کہ ترکی کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے