?️
کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے رواں ماہ کے آخری ہفتے سے جون 2026 تک صوبے بھر میں22 سے زائد میگا اسپورٹس ایونٹ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ اطلاعات سندھ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کی گئی تفصیل کے مطابق وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں 35 ویں نیشنل گیمز، جبکہ آئندہ سال سندھ گیمز 2026، تھر جیپ ریلی سمیت بڑے میگا ایونٹس کرانے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دوران اجلاس سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ محکمہ کھیل سندھ نے رواں ماہ نومبر کے آخری ہفتے سے جون 2026 تک 22 سے زائد کھیلوں کے میگا ایونٹس کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار حکومتی سطح پر آئندہ ماہ نومبر میں دو روزہ سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کراچی میں منعقد ہوگی، جس میں ملک بھر سے نوجوان کھلاڑی حصہ لیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ’ حوصلے کمال کے’ کے عنوان سے 3روزہ سندھ اسپیشل گیمز آئندہ ماہ نومبر میں ہونگے،جس میں صوبہ بھر کے خصوصی ایتھلیٹس حصہ لیں گے بجبکہ سندھ یوتھ سائنس ٹیکنالوجی ایکسپو 2025* بھی آئندہ ماہ نومبرکےآخری ہفتوں میں کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ رواں ماہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ضلع جنوبی کراچی میں تائیکوانڈو، کراٹے اور ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کرایا جائے گا جبکہ ٹھٹھہ میں آئندہ ماہ نومبر میں دو روزہ ’ کوہستان بل کارٹ ریس’ کے مقابلے کرائے جائیں گے۔
وزیر کھیل نے سندھ کا ’جذبہ جنون کے عنوان سے فٹسال چیمپئن شپ کراچی‘ کا بڑا ایونٹ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ کرانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ جنوری میں 19 ویں سندھ گیمز2026’ اور ’ تھر جیپ ریلی گھوٹکی’ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ یوتھ سائنس فیسٹیول میں کراچی کی تمام سرکاری و نجی جامعات کے طلبہ، صنعتکار اور ماہرین شرکت کریں گے، جبکہ نوجوان طلبہ اپنی بنائی گئی سائنسی ٹیکنالوجی پیش کریں گے، یوتھ سائنس ٹیکنالوجی فیسٹول نوجوان سائنسدانوں کو ملک کی انڈسٹری سے جوڑنے کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیشل گیمز پی سی بی کوچنگ سینٹر کراچی، یوتھ سائنس ٹیکنالوجی فیسٹیول سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر اور ای اسپورٹس گیمز مقامی ہوٹل میں منعقدہوگا۔
سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ حکومت سندھ نوجوانوں کو عالمی سطح کے مواقع دینے کے لیے پُرعزم ہے، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع دینا حکومت سندھ کی ترجیح ہے، سندھ کے نوجوان ٹیلنٹ اور جذبے میں کسی سے کم نہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ نے 35 ویں نیشنل گیمز کی میزبانی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جبکہ خصوصی کھلاڑیوں کے لیے بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
بہت جلد آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کی ڈیل ہو جائے گی
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے
نومبر
صیہونیوں کے خلاف ایک اور محاذ جنگ
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:لبنان کے ایک میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج
جون
غزہ بحران پر لندن کو خاموشی مہنگی پڑنے لگی، اسٹیمر حکومت دباؤ میں
?️ 12 فروری 2026غزہ بحران پر لندن کو خاموشی مہنگی پڑنے لگی، اسٹیمر حکومت دباؤ
فروری
برطانیہ نے سلامتی کونسل میں کیا کیا؟
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے کا کہنا ہے
جولائی
سیکیورٹی آپریشنز کا مقصد پاکستانی شہریوں کو ٹی ٹی پی سے تحفظ فراہم کرنا ہے، دفترِ خارجہ
?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترِ خارجہ نے جمعے کے روز کابل میں
اکتوبر
ترکیہ چین اور امریکہ کی اسٹریٹجیک کشمکش میں کہاں کھڑا ہے؟
?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: گزشتہ کچھ مہینوں سے ترکیہ کے سیاسی، اقتصادی اور میڈیا
نومبر
بلوچستان: دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک
?️ 22 اکتوبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب
اکتوبر
وزیر اعظم اور ایم کیو ایم پاکستان ‘ڈیل’ پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی کے قیام پر متفق
?️ 26 جون 2022 کراچی(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کی
جون