حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے:فواد چوہدری

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے، حکومت نے ملک میں صنعتی انقلاب کے لئے اقدامات اٹھائے، پاکستان محفوظ ملک ہے جہاں سرمایہ کاروں کو تحفظ حاصل ہے صنعتیں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے انٹرپرینیورآرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ملک میں صنعتی انقلاب کے لئے اقدامات اٹھائے اور سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

سابقہ حکومتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابقہ دور میں ڈی انڈسٹرلائزیشن ہو رہی تھی، موجودہ حکومت  نے ڈی انڈسٹرلائزیشن روکنے کیلئے اقدامات کئے، پاکستان محفوظ ملک ہے جہاں سرمایہ کاروں کوتحفظ حاصل ہے۔ وزیراعظم  نے خطاب میں دنیا کو درپیش معاشی صورتحال کاذکر کیا، ہمارا یقین ہے صنعتیں ترقی کریں گی تو ملک  آگے بڑھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معاشی ترقی میں کاروباری اداروں کا اہم کردار ہے، کاروباری ادارے ملکی جی ڈی پی میں نمایاں حصہ لیتے ہیں، حکومت نے صنعتی سرگرمیوں  کے فروغ  پر بھرپور توجہ دی، منافع بخش کمپنیوں کوورکرزکی تنخواہ میں اضافہ کرنا چاہئے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے سلسلے میں سعودی وزیر خارجہ کا موقف کیا ہے؟

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اس بات پر

عراق میں دہشت گرد کہاں سے آڈر لیتے ہیں؟

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے سیاسی اور سکیورٹی ماہر نے امریکی حملہ آوروں

میرا ایران سے کوئی رابطہ نہیں تھا: حملہ آور سلمان رشدی

?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:   پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والے مرتد

صیہونی فلسیطنی شہریوں کا قتل عام کیوں کر رہے ہیں؟

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اعلان کیا کہ

ہم شام میں امن کے حصول کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں:قطر

?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ کے مشیر اور وزارت خارجہ کے ترجمان نے

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید

?️ 14 مئی 2021جنوبی وزیرستان(سچ خبریں) دہشت گردوں کی جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک

افغان حکومت کا زوال ناگزیر تھا: ترکی الفیصل

?️ 6 اکتوبر 2021 سچ خبریں: سعودی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ کا کہنا

صیہونی حکومت کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت سو دنوں سے زیادہ عرصے سے غزہ کی پٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے