حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے، عمران خان

?️

چارسدہ(سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے  کہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے اور ہم ایسا کبھی بھی نہیں ہونے دیں گے۔

چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہم پھر نکلیں گے، اس بار حق نہ دیا گیا تو ہم چھین لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چوروں اور امریکی غلاموں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ہم سپریم کورٹ آف پاکستان سے کہہ رہے ہیں، ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے لانگ مارچ کے دوران حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کا الزام دہرایا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد سمیت ایک ایک کی تصویر آنکھوں کے سامنے ہے، ہم انہیں ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران مردان اور لاہور کے 2 کارکن اللّٰہ کی راہ میں اور آزادی کی جدوجہد میں شہید ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ، شریف مافیا اور ظلم کرنے والے پولیس افسر نہیں بچیں گے، جب تک زندہ ہوں کسی صورت جہاد ختم نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ساری قوم کو تیار کر رہا ہوں، ایک ایک چیز کی تیاری کریں گے، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور رانا ثناء اللّٰہ نے جو قوم پر ظلم کیا ہے، اسے معاف نہیں کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آپ کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے جیلوں میں ڈلوائیں گے، سپریم کورٹ سے کہہ رہے ہیں ہمارا حق دیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی گئیں، روس سے 30 فیصد سستا تیل لینے کا معاہدہ انہوں نے ختم کیا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ ہر وہ کام کریں گے، جسے کرنے کے لیے امریکا کہے گا، بھارت آزاد ہے اور یہ غلام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھارت سے کشمیریوں کے خون پر سمجھوتہ کریں گے، یہ اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے جارہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ایک پاکستانی وفد پہلی مرتبہ اسرائیل گیا ہے، پاکستانی ٹیلی وژن کا تنخواہ دار بھی وفد میں شامل تھا۔

مشہور خبریں۔

چین کی نظر میں غزہ اور یوکرین جنگ کا خاتمہ کیسے ہوگا؟

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: چین کے وزیر دفاع نے یوکرین اور غزہ کی جنگوں

آئی ایم ایف کے اثرات کے باعث اسٹیک ہولڈرز کو صارفین کیلئے بجٹ غیر سازگار ہونے کی توقع

?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) 38 فیصد افراط زر اور غیر یقینی شرح تبادلہ

داعش جارج ڈبلیو بش کو قتل کرنا چاہتے تھے: امریکی میڈیا کا دعویٰ

?️ 25 مئی 2022سچ خبریں:  ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے منگل کی شام تہران

شاہ محمود قریشی کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے

سی آئی اے کے سربراہ کا چین کا خفیہ دورہ

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ نے

یورو بانڈز کے اجرا کا انحصار بہتر ریٹنگ حاصل کرنے پر ہوگا، وزیر خزانہ

?️ 6 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا

روس چین کے سامنے بونے نظر آئے:بوریل

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار اور اسپین کے سابق

کیا طالبان دوحہ اجلاس میں شرکت کرے گا؟

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں اقوام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے