?️
مظفر آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کے مذاکراتی وفد نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ حتمی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
حکومت کے مذاکراتی وفد کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ مظاہرین اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں، تمام سڑکیں کھل گئی ہیں، اور یہ امن کی فتح ہے، آزاد کشمیر زندہ باد۔ پاکستان پائندہ باد۔
سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں، وزیراعظم
دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی، حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا، اراکین کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپور شاباش دی۔
وزیر اعظم نے اسے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے الحمدللہ، انہوں نے مذاکرات کی کامیابی پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا اور امن کے قیام پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے اور آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں. ہم پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیح بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے۔
یاد رہے کہ 3 روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران مواصلاتی بلیک آؤٹ نے آزاد کشمیر کو مفلوج کر دیا تھا۔
مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) اپنے مطالبات پر بضد تھی، پچھلے ہفتے عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزرا کے ساتھ مذاکرات کے دوران اشرافیہ کی مراعات اور مہاجرین کے لیے مخصوص نشستوں سے سے متعلق شرائط پر ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا تھا۔
اس کے بعد حریف گروپوں نے مظاہرے کیے اور ایک دوسرے کو اس تشدد کا ذمہ دار ٹھہرایا جس سے بڑے پیمانے پر پُرامن تحریک متاثر ہوئی تھی، تاہم حکومت نے مذاکرات کرکے مظاہرین کے متعدد مطالبات تسلیم کرلیے تھے، اور جن مطالبات کے لیے آئینی ترامیم درکار ہیں، ان پر مزید کچھ وقت بعد عمل در آمد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔


مشہور خبریں۔
سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی،12 دہشت گرد گرفتار
?️ 2 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب
نومبر
ارشد شریف قتل کیس: گواہان کی عدم پیشی پر کیس کی کارروائی روک دی گئی
?️ 20 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے
ستمبر
آل سعود کے جرائم انکشاف کرنے پر سعودی عرب میں ٹک ٹاک بند
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے ذریعے بے گھر افراد کے نگہداشتی
ستمبر
چیئرمین سینیٹ کی نشست کے جوڑتوڑ میں اپوزیشن ہوئی فعال
?️ 8 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے بعد اب چیئرمین سینیٹ کی نشست کے
مارچ
جماعت اسلامی کے میئر کو آنے سے زبردستی روکا گیا تو سارے آپشن موجود ہیں۔
?️ 16 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا
جنوری
کل جماعتی حریت کانفرنس کا حریت قیادت سمیت تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ
?️ 20 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
اپریل
سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہوگا: پاکستان
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے خارجہ امور کے ترجمان شفقت علی خان نے
ستمبر
ایس سی او ۱۰ رکن ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے قیام کی سمت قدم بڑھائے:بھارتی وزیر خارجہ
?️ 18 نومبر 2025 ایس سی او ۱۰ رکن ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے
نومبر