?️
اسلام آباد(سچ خبریں) چئیرمین سینیٹ کے لیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور اپوزیشن اتحاد کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے مابین مقابلہ ہوا حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئےجب کہ یوسف رضا گیلانی نے 39 ووٹ حاصل کیےاور7 ووٹ مسترد ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی، پولنگ کا عمل 3 بجے شروع ہوا۔جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدر نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔
چئیرمین سینیٹ کے لیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور اپوزیشن اتحاد کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے مابین مقابلہ ہوا جب کہ ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب کے لیے حکومتی امیدوار مرزا آفریدی اور اپوزیشن اتحاد کے امیدوار مولانا عبدالغفوری کے مابین مقابلہ ہوا۔
پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ نے سینیٹ کے امیدواروں کیلئے پولنگ ایجنٹس کے ناموں کا اعلان کیا ۔محسن عزیز نے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی اور فاروق حمید نائیک نے یوسف رضا گیلانی کے لئے پولنگ ایجنٹ کے فرائض سر انجام دئیے ۔سینیٹرز کی طرف سے موبائل فون ، کیمرے اور الیکٹرانک آلات پولنگ بوتھ میں لے کر جانے پر پابندی عائد کی گئی۔
پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا،جہاں ووٹ ڈالنے کے لیے سینیٹرز کو حروف تہجی کے اعتبار سے بلایا گیا۔پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا۔جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد اور ن لیگ کے اسحاق ڈار نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔پریزائیڈنگ افسر کے مطابق 98 سینیٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ نے چئیرمین سینیٹ کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہوئے، یوسف رضا گیلانی نے 39 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔
حکومتی سینیٹرز نے چئیرمین سینیٹ کا اعلان ہوتے ہی جشن منانا شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔ اس سے قبل آج صبح حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے سینیٹ کے 48 سینیٹرز نے حلف اٹھا یا ،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا ، جس کے بعد انہوں نے نئے سینیٹرز کو دستخط کے لیے بھی بلایا۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعلی کے انتخاب سے قبل پنجاب میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے
?️ 15 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں وزیر اعلی کے انتخاب سے قبل بڑی تبدیلی کی
اپریل
ترک سیاحوں کو بغیر ویزہ مصر کا سفر کرنے کی اجازت
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:قاہرہ میں ترک سفارت خانے کے ناظم الامور نے اعلان کیا
اپریل
فیلڈ پولز کی رپورٹ میں اردوغان کی گراوٹ
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی نے انتخابات کی طرف قدم بڑھایا ہے اور اس ملک
اپریل
امریکہ اپنے مخالفین کے خلاف ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کررہا ہے: روس
?️ 16 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکہ پر شدید الزامات عائد کرتے ہوئے
مارچ
حکومت کا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ
?️ 1 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے کسی تیسرے ملک منتقلی کے منتظر
جون
ٹرمپ کی نظر میں بائیڈن کی حیثیت
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات میں اپنے ڈیموکریٹک حریف پر تازہ
مئی
مودی حکومت پی ڈی پی پر گپکار الائنس چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، التجا مفتی
?️ 26 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز
اکتوبر
فن لینڈ اور ایسٹونیا کا بالٹک میں روسی بیڑے کے خلاف میزائل کا منصوبہ
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: ایسٹونیا اور فن لینڈ نے بالٹک سمندر میں مشترکہ
اگست