?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور رہنما تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) شفیق امینی نے تصدیق کی ہے کہ حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی نے مارچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں رہنما تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) شفیق امینی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بعض لوگ ایسے قبیح فعل میں ملوث ہیں جس سے مسلمانوں کے ناموس رسالتﷺ سے متعلق جذبات مجروح ہوتے ہیں، ہم نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ ممکن بنانے کے لیے کچھ طریقہ کار طے کیے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان اقدامات کے اٹھانے سے گستاخ رسول ﷺ کو روکا جاسکتا ہے، ان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر سزا دی جاسکتی ہے، کافی غور کے بعد اتفاق رائے سے ہم ایک طریقہ کار پر پہنچے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں حکومت کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے زعما ہوں گے جو ان چیزوں کا جائزہ لیں گے اور تحفظ ناموس رسالت کو یقینی بنائیں گے، اللہ اس مقدس کام میں ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔
انہوں نے کہ اس حوالے سے بھی اتفاق رائے ہوا ہے کہ عافیہ صدیقی کے معاملے پر حکومت پہلے سے جو سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اُن میں مزید بہتری لائی جائے، حکومت اس حوالے سے خط لکھے اور پوری دنیا بالخصوص امریکا کے سامنے اس معاملے کو اٹھائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے ٹی ایل پی کے دوستوں کا پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ تھا، یہ ایک عوامی مسئلہ ہے، ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ غریب آدمی کو ریلیف ملے، اسحٰق ڈار نے پیٹرول کی قیمتیں مقرر کرنے کا سارا طریقہ کار ہمارے ان دوستوں کے سامنے رکھا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ آنے والے دنوں میں ان قیمتوں میں واضح کمی لانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹی ایل پی کے دوستوں کا تدبر ہے کہ انہوں نے ہمارے مؤقف کو سمجھا اور ان معاملات کر پُرامن طریقے سے حل کرنے کی اور اپنے احتجاج کو ختم کرنے کی ہامی بھری، ہم نے خلوص دل سے کوشش کی کہ ان کے جذبات کو سمجھیں۔
اس موقع پر رہنما ٹی ایل پی شفیق امینی نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے تھے جن میں سب سے پہلے تحفظِ ناموس رسالت ﷺ اور ختم نبوت کا معاملہ تھا، عافیہ صدیقی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت کمر توڑ مہنگائی کا معاملہ بھی ہم نے حکومت کے سامنے رکھا۔
انہوں نے کہا کہ جب ہماری ریلی گوجرانوالہ سے آگے پہنچی تو حکومت نے ہم سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا، الحمداللہ پُرامن طریقے سے حکومت نے بات چیت کے ذریعے ہمارے مطالبات مان لیے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں حکومت کا انتہائی مشکور ہوں کہ پُرامن طریقے سے حکومت نے ہمارے مطالبات مان لیے، امید ہے کے ماضی کے تلخ تجربات دہرائے نہیں جائیں گے اور جو مطالبات تسلیم کیے گئے ہیں ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
یوکرائن کا روسی فوج کے خلاف کامیابی کا کوئی امکان نہیں: جرمن جنرل
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: ریٹائرڈ جرمن جنرل رولینڈ کٹر کا خیال ہے کہ
جون
وزیر اعلیٰ پنجاب نے 6افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا
?️ 8 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثما ن بزدار نے ڈیرہ غازی
جولائی
ایران کے بارے میں ٹرمپ کی متضاد پالیسی؛دھمکی بھی اور لالچ بھی
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے
فروری
غزہ پٹی میں ایندھن اور طبی سامان کی ترسیل
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:کچھ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ قیدیوں کے
فروری
فیس بک کے ’کمیونٹی نوٹس‘ میں مزید فیچر متعارف
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے کراؤڈ سورسڈ فیکٹ چیکنگ
ستمبر
نااہل سیاستدانوں کو آگ بھی بجھنا نہیں آتا :ٹرمپ
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:کیليفورنيا کے جنوب میں جاری تباہ کن آتشزدگی کے دوران، امریکہ
جنوری
یمنی فوج کا بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر حملہ، درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 30 جون 2021صنعا (سچ خبریں) یمنی فوج نے بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے
جون
صہیونی فوج کا غزہ سے 3 راکٹ داغے جانے کا اعتراف
?️ 5 نومبر 2022سچ خبریںصہیونی فوج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی کے ہمسایہ صیہونی
نومبر