?️
لاہور(سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گزشتہ ایک سال کے دوران شوگر مافیا کی جانب سے ‘قیمتوں کے تعین‘ کے ذریعے 110 ارب روپے کی کمائی کا انکشاف کیا ہے اور اس میں ملوث افراد پر ہاتھ ڈالنے کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
ایف آئی اے کے انسداد بدعنوانی کے دائرے میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے جے ڈی ڈبلیو گروپ اور لاہور کے گورمیٹ بیکرز اینڈ سویٹس پرائیوٹ لمیٹڈ کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کے سیکشن 420، 468، 471 اور 109 سمیت اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی دفعہ 3/4 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئیں۔
ایف آئی آر کے مطابق شوگر مافیا کے خلاف تفتیش کے دوران ‘یہ بات سامنے آئی ہے کہ شوگر انڈسٹری، شوگر بروکرز اور ان کے سٹا ایجنٹوں (قیاس آرائی پرائسنگ پلیئرز)، شوگر ملوں کے ساتھ مل کر شوگر سٹا مافیا بن گئے ہیں اور واٹس ایپ گروپس پر خفیہ انداز میں کام کر رہے ہیں تاکہ بے ایمانی اور دھوکہ دہی کے ذریعے چینی کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر بڑھایا جاسکے، اور چینی کی قلت پیدا کی جاسکے’۔
انکوائری سے معلوم ہوا ہے کہ سٹا مافیا نے گزشتہ ایک سال میں چینی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا فراڈ کیا تھا (جو 11 فروری 2020 کو روپے فی کلو تھی اور 21 مارچ 2021 کو 90 روپے فی کلو ہوچکی ہے) اور اب وہ رمضان میں اسے 110 روپے فی کلو تک پہنچانے کی سازش کر رہے ہیں۔
تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہاں تک کہ ملک کے سر فہرست رجسٹرڈ کاروبار، جیسے گورمیٹ بیکرز اینڈ سویٹس پرائیوٹ لمیٹڈ لاہور، کو سٹا مافیا کے ایجنٹوں نے بڑے منظم انداز میں ان کی چینی کی اصل کھپت اور کاروبار کا ٹرن اوور چھپا کر بڑے اکاؤنٹنگ اور ٹیکس فراڈ میں مدد فراہم کی ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پرائسنگ پلیئر ملک آباد علی سے تشویش کی گئی جس میں انکشاف ہوا کہ انہیں شوگر ملز کے مالکان اور عہدیداروں نے مدد فراہم کی ہے لہذا تحقیقات کے دوران ان کے کردار کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔
ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ ‘شوگر کے بڑے گروپس بشمول پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی سربراہی میں چلنے والے گروپس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے’۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے لاہور گزشتہ سال سے اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کررہی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ ‘شوگر مافیا نے ایک سال میں قیاس آرائی کی قیمتوں کے ذریعے 11 ارب روپے بنائے ہیں اور اس آمدنی کو چھپانے کے لیے متعدد خفیہ اور جعلی بینک اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے چند ’شوگر پرائسنگ پلیئرز‘ سے 32 موبائل فونز اور لیپ ٹاپ قبضے میں لیے تھے اور بڑے گروپس کے خلاف متعلقہ شواہد اکٹھے کیے تھے، ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ شوگر مافیا رمضان کے دوران شوگر کی قیمت میں مزید اضافہ کرنا چاہتی ہے’۔
ایف آئی اے لاہور نے گزشتہ نومبر میں شوگر اسکینڈل میں جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، ان کے بیٹے حمزہ اور سلیمان شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ، فراڈ اور دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج کیے تھے۔


مشہور خبریں۔
رکن اسمبلی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے بھارتی فورسز کا طاقت کا وحشیانہ استعمال
?️ 11 ستمبر 2025جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں عام
ستمبر
زلزلے سے ترکی کو 34 ارب ڈالر کا براہ راست نقصان
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:عالمی بینک کے ترک محکمہ کے ڈائریکٹر ہمبرٹو لوپیز نے حالیہ
فروری
پاکستان: امریکہ کے غلط اقدامات ہمیں منظور نہیں
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر خارجہ نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا
جون
حزب اللہ کے ایک اور عہدیدار شہید
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے ایک رہنما شیخ محمد حمادی کو
جنوری
فلسطین میں کوئی جگہ صہیونیوں کے لیے محفوظ نہیں
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:گزشتہ مہینوں کے دوران جنین کا علاقہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں
اگست
حکومت کے نئے ٹیکس اقدامات سے بلڈرز، ڈویلپرز اور کھاد فروخت کرنے والے متاثر
?️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کرنے کی
جون
یمن کے ساحل پر جلتے ہوئے جہاز کی کہانی
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، یورپی
اکتوبر
انصاراللہ کا امریکہ اور انگلینڈ کو انتباہ
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے
فروری