حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کر دیا گیا

حمزہ شہباز

🗓️

لاہور(سچ خبریں) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں گرفتار حمزہ شہباز گزشتہ 20 ماہ سے جیل میں قید تھے۔

روبکاری متن میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کی تھی اور رمضان شوگر مل کیس میں احتساب عدالت پہلے ہی اپوزیشن لیڈر کی روبکار جاری کر چکی ہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکے منظور کیے جاتے ہیں اور اگر کسی دوسرے کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔عدالت نے حمزہ شہباز کو 4 مارچ کو کیس کی سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔بعدازاں جیل حکام کی جانب سے روبکار کی جانچ پڑتال کے بعد حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اورکارکنوں کی بڑی تعداد کوٹ لکھپت جیل کے باہر جمع ہوگئی۔خیال رہے کہ لاہور ہائی 24 فروری کو کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں11 جون 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ 84 روز تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں بھی رہے تھے۔

انہوں نے اس سے قبل بھی ضمانت کی درخواست کی تھی تاہم 11 فروری 2020 کو لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی تھی جبکہ 22 جنوری 2021 کو سپریم کورٹ نے بھی درخواست واپس لینے کی بنیاد نمٹا دی تھی۔

خیال رہے کہ 17 اگست کو نیب نے احتساب عدالت میں شہباز شریف، ان کے دو بیٹوں اور کنبے کے دیگر افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کا 8 ارب روپے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

بعد ازاں 20 اگست کو لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس سماعت کے لیے منظور کیا تھا۔

ریفرنس میں بنیادی طور پر شہباز شریف پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ اپنے خاندان کے اراکین اور بے نامی دار کے نام پر رکھے ہوئے اثاثوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جن کے پاس اس طرح کے اثاثوں کے حصول کے لیے کوئی وسائل نہیں تھے۔

اس میں کہا گیا کہ شہباز خاندان کے کنبے کے افراد اور بے نامی داروں کو اربوں کی جعلی غیر ملکی ترسیلات ان کے ذاتی بینک کھاتوں میں ملی ہیں، ان ترسیلات زر کے علاوہ بیورو نے کہا کہ اربوں روپے غیر ملکی تنخواہ کے آرڈر کے ذریعے لوٹائے گئے جو حمزہ اور سلیمان کے ذاتی بینک کھاتوں میں جمع تھے۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف کا کنبہ اثاثوں کے حصول کے لیے استعمال ہونے والے فنڈز کے ذرائع کا جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔

اس میں کہا گیا کہ ملزمان نے بدعنوانی اور کرپٹ سرگرمیوں کے جرائم کا ارتکاب کیا جیسا کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعات اور منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 میں درج کیا گیا تھا اور عدالت سے درخواست کی گئی کہ انہیں قانون کے تحت سزا دے۔مذکورہ ریفرنس میں شہباز شریف ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر 11 نومبر کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

غزہ پر موت کا سایہ

🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے خبردار کیا ہے

شیاؤمی کا ریڈمی 14 ایس متعارف

🗓️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ

اسلام آباد میں  ڈینگی کیسز میں کمی

🗓️ 27 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی

زیر حراست مظاہرین رہا اور مقدمات ختم کیے جائیں، بلوچ یکجہتی کونسل کا حکومت کو تین روز کا الٹی میٹم

🗓️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل

غزہ میں امریکی منصوبے کی تفصیلات

🗓️ 9 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ

میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج

🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو

آئینی ترمیم کرنے والے نمائندے چوری شدہ کرسیوں پر بیٹھے ہیں، شاہد خاقان عباسی

🗓️ 13 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا

سعودی عدالتی نظام اور حالیہ برسوں کے غیر منصفانہ فیصلوں پر ایک نظر

🗓️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت سے وابستہ انتہا پسند ججوں کی نسل کو پروان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے