?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنی گرفتاری و مبینہ تشدد کے حوالے سے صوبائی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری اور وزیر اعلیٰ کی کرسی میں تین فٹ کا فرق ہے،مجھے بولنے سے روکا گیا تو وزیر اعلیٰ کو بھی بولنے نہیں دینگے۔
کراچی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو نو منتخب اراکین اسمبلی یوسف بلوچ اور جام شبیر علی نے اسمبلی رکنیت کا حلف اُٹھایا یوسف بلوچ ملیر کے حلقہ پی ایس 88 سے جبکہ جام شبیر علی سانگھڑ کے حلقہ پی ایس 43 سے منتخب ہوئے تھے۔
اجلاس میں محکمہ سیاحت و ثقافت سے متعلق سوالات و جوابات بھی ہوئے جس کے بعد اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنی گرفتاری و مبینہ تشدد کے حوالے سے سندھ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایوان میں صوبائی موٹر وہیکل پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ترمیمی بل پیش کیا گیا جس پر ایم کیو ایم اراکین نے بل کا مسودہ دیے بنا متعارف کروانے پر احتجاج کیا ۔
صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری اور وزیر اعلیٰ کی کرسی میں تین فٹ کا فرق ہے،مجھے بولنے سے روکا گیا تو وزیر اعلیٰ کو بھی بولنے نہیں دینگے۔
مکیش کمار نے اس موقع پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر اسمبلی حلیم عادل کو ماسک پہننے کا کہیں،یہ گندے جراثیم ہیں کہیں اور پھیل جائیں گے۔
حلیم عادل نے کہا کہ میں تحریک انصاف کی نہیں اپوزیشن کی نمائندگی کر رہا ہوں، المیہ ہے کہ یہاں قانون سازی کے لیے قواعد پر عمل نہیں ہوتا،مجھے اپوزیشن کے عہدے پر دہشت گرد بنا کر پیش کیا گیا،مجھے بکتر بند گاڑی میں لایا گیا، مجھ پر سندھ میں کرپشن لوٹ مار کا مقدمہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کے سیاسی اختلافات پر بات کرنی چاہیے، ہمیں ایک دوسرے کے اہل خانہ سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے، میرے بھائی اور کزن کے پاس زمینوں سے متعلق تمام دستاویزات موجود ہیں،عدالتوں کے اسٹے موجود ہیں۔
مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ یہ غیر متعلقہ بات کررہے ہیں انہیں روکیں، جس پر اسپیکر آغا سراج نے حلیم عادل کو ہدایت کی کہ آپ اپنے موضوع پر گفتگو کریں۔
حلیم عادل شیخ نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب اپوزیشن لیڈر بنا تو میرے بھائی کے فارم ہاؤس گرا دیے ، معاملہ اب بھی عدالت میں ہے ، اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہو تو یہاں اس پر بات نہیں کی جاسکتی۔
حلیم عادل نے کہا کہ اسپیکر صاحب میرے کمرے میں سانپ چھوڑنے کی تحقیقات آپ کروائیں،ہمارے گیارہ ورکرز جیل میں ہیں ہم کو ساتھ رکھا جاتا ، جیسے ہی جیل میں داخل ہوا مجھ پر قیدیوں نے حملہ کیا، جہاں حملہ ہوا وہ ویڈیو کیوں نہیں جاری کی گئی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مجھے وہاں بند وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں شیخ عمر کو رکھا گیا ،اسپیکرآغا سراج نے اس پر کہا کہ میں بھی ان حالات سے گزرا ہوں ،آپ عدالت سے رجوع کریں یہ آپ کے لیے بہتر ہے۔
حلیم عادل شیخ کے خطاب کے دوران حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر شور شرابہ کیا جس پر اسپیکر نے اجلاس کل تک ملتوی کردیا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے لیے 2022 ایک مشکل سال
?️ 26 دسمبر 2021موجودہ حالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2022 میں امریکہ کو بڑے
دسمبر
مغربی ممالک زیادہ دیر تک یوکرین کی حمایت نہیں کر سکتے:امریکی اخبار
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:فکری طور پر ڈیموکریٹس کے قریب امریکی اخبار نے نامعلوم حکام
جولائی
قومیں آئی ایم ایف پروگرام سے ترقی نہیں کرتیں، قرضے کی زندگی کو وقار میں بدلنا ہے، وزیراعظم
?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ
مارچ
صیہونی معاشرے میں نیتن یاہو کی کیا حیثیت ہے؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی معاشرے میں ہونے والے ایک نئے سروے کے نتائج
جنوری
افریقی مفکر: امام خمینی کی فکر ناانصافی کے خلاف مزاحمت کا نمونہ ہے
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: جنوبی افریقہ کے ایک مفکر فرید اسحاق امام خمینی (رح)
مسجد الاقصی کی بے حرمتی پر ترکی کا رد عمل
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ان حملوں کی
اکتوبر
عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار اور محسن کش آدمی ہے، وزیر اعظم
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم پر سخت
مئی
نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے تک دو ریاستی حل ناممکن
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس سوال کے جواب میں
جنوری