حقدار حق سے محروم نہیں رہنا چاہیے، وزیر اعظم کی ہدایت

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی عمل میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔ اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کی سائٹس کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم کو جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ ماہرین کی مشاورت سے منصوبے کا پی سی ون تیار کیا گیا ہے۔ اور اس ادارے کے اندر 2 اہم منصوبے جاری ہیں۔

بریفنگ میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلکس کے لیے 600 کنال زمین مختص کی گئی ہے۔ اور دانش یونیورسٹی کے لیے 800 کنال زمین مختص ہے۔ اسلام آباد ماڈل جیل بھی یہاں پر بن رہی ہے۔ اور واٹر سپلائی کا منصوبہ 2 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے لیے بہترین معیار کی حامل کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔ اور ادائیگی کا عمل تھرڈ پارٹی کے ذریعے کیا جائے۔ منصوبے کی تکمیل میں شفافیت کو بھی یقینی بنایا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔ اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حقدار حق سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ خوبصورتی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کو عالمی انزوا کی طرف دھکیل رہا ہے: مغربی میڈیا

?️ 10 اگست 2025غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کو عالمی تنہائی کی طرف

تاجکستان میں شدید زلزلہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 11 جولائی 2021دوشنبہ (سچ خبریں)  تاجکستان کے رشت ضلع سے 27کلومیٹر مشرق میں شدید

ایران کے خلاف جنگ کا صیہونی حکومت کو کتنا نقصان ہوا ہے؟

?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:اسرائیل کو ایران پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑ

اسرائیل خانہ جنگی کے قریب 

?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس حکومت

افغانستان میں امریکی منصوبے کا انکشاف

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:اگر ہم افغانستان میں امریکی آپریشن کی تفصیلات دیکھیں تو ہمیں

خیبر پختوانخواہ میں دہشتگردوں کے حملے میں فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے

?️ 28 اکتوبر 2021خیبر پختوانخواہ (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی

وزیراعظم کی ہنگامی بنیادوں پرنیشنل ٹیرف کمیشن کی تنظیم نو کی ہدایت

?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی

آرامکو کا گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے 40 فیصد حصص خریدنے کا عمل مکمل

?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دنیا کی توانائی اور کیمیل کی بڑی کمپنیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے