حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، چیئرمین این ڈی ایم اے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس چیئرپرسن شیری رحمٰن کی زیر صدارت ہوا، جس میں ملک بھر میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی صورتحال اور ان کے لیے امدادی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بریفنگ دی کہ سیلاب متاثرین کی تعداد 30 لاکھ تک جاپہنچی ہے، جن میں بڑی تعداد پنجاب اور سندھ کے متاثرہ اضلاع کی ہے۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ لاکھوں افراد اب بھی خیمہ بستیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں پانی، بجلی اور صحت جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ملک میں 50 سے زائد گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں اور بعض مقامات پر گلاف واقعات (یعنی برفانی جھیل کے پھٹنے کا خطرہ) رہائشی علاقوں کے قریب رونما ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ کا کام صرف یہ بتانا ہے کہ کب اور کہاں بارش ہوگی، مگر مؤثر ارلی وارننگ سسٹمز کا فقدان اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

شیری رحمٰن نے اجلاس میں کہا کہ ابتدائی وارننگ سسٹمز پر صرف 15 فیصد خرچ کیا گیا جب کہ گلاف منصوبے کے بجٹ کا 30 فیصد انتظامی اخراجات پر استعمال ہوا ہے۔

انہوں نے گلاف ٹو سائٹس پر یو این ڈی پی اور وزارت ماحولیات کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں کے لیے عوامی سماعتیں کرائی جائیں اور حساس وادیوں کی فوری نقشہ بندی کی جائے۔

ان کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کی 24 وادیاں شدید خطرے سے دوچار ہیں اور 36 مقامات پر عملی اقدامات کا فوری طور پر جائزہ لینا ضروری ہے۔

سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اعتراف کیا کہ بعض مقامات پر وارننگ ٹاور ہی نصب نہیں تھے اور جی بی ڈی ایم اے کو بروقت معلومات نہیں پہنچ سکیں۔

کمیٹی نے گلاف ٹو منصوبے کی سست روی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2017 سے شروع ہونے والے اس منصوبے کی زیادہ تر سائٹس اب تک آپریشنل نہیں ہو سکیں۔

چیئرپرسن شیری رحمٰن نے حکومت پر زور دیا کہ 2022 کی طرز پر متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منی بجٹ پر وقت ضائع کرنے کے بجائے عالمی امداد کو فعال بنایا جائے اور متاثرین کو شفاف انداز میں ریلیف دیا جائے۔

مشہور خبریں۔

ابومازن کی غزہ کے خلاف سازش

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک خصوصی

اسرائیل کا غزہ میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:یورونیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کے روز کہا کہ

’لاپتا افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیر اعظم، وزیر داخلہ کےخلاف مقدمہ درج کرائیں گے‘

?️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلبہ کی بازیابی

اگلے مہینےسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے

آل سعود کی سعودی جیلوں کی خوفناک صورتحال پر پردہ ڈالنے کی کوشش

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:ایک سعودی سماجی کارکن نے آل سعود کی طرف سے سعودی

مروان برغوطی کی قید تنہائی پر بن گور کے حملے پر حماس کا ردعمل

?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک نے مروان برغوطی کی قید تنہائی

چین کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارتی تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

الیکشن کمیشن نے پی پی-7 راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی

?️ 21 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پنجاب اسمبلی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے