?️
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب میں سپہ سالار نے آپریشنز کے دوران قوم کے لیے جرات و بہادری کی داستانیں رقم کرنے والوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔
اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی فیملیز نے بھی تقریب میں شرکت کی، 48 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا جبکہ تین جونیئر کمیشنڈ افسران اور تیس سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، سینئر فوجی افسران اور اعزازات پانے والوں کی فیملیز کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقسیم اعزازات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج ہم پھر مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانی کو تسلیم کرنے، وطن کے بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، یہ پاکستان جو آج محفوظ ہے، جہاں ہم رات کو آرام سے سوتے ہیں، یہ انہی آفیسرز، جے سی اوز اور جوانوں کے خون کی قُربانی کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔
سپہ سالار نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ ہمارے اصل ہیرو ہمارے شہید ہیں، یہ ہمارے غازی ہیں اور جو قومیں اپنے شہیدوں کو یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں، وہ مٹ جایا کرتی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایک شہید جو ہے جب تک دنیا قائم ہے، اس کا نام ہمیشہ چمکتا رہے گا، شہید نے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اپنا نام کما لیا، جیسا کہ فرمایا گیا ہے کہ شہید کے خون کا قطرہ گرنے سے پہلے ہی اس کی بخشش ہو جاتی ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہید نہ صرف اپنے آپ کو بخشوا لیتا ہے بلکہ اپنے ورثاء کیلئے بھی جنت کے راستے کھول دیتا ہے، کوئی قوم، کوئی ملک اپنے شہداء کی قربانی کا صِلہ پیش نہیں کر سکتی، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہداء کے ورثاء کی دیکھ بھال کریں، ایک والد کیلئے، والدہ کیلئے، جب تک وہ اس دنیا میں زندہ ہیں اور جب تک وہ اس دنیا سے نہیں جاتے کوئی بھی دیکھ بھال اور کوئی بھی مراعات شہادت کا نعم البدل نہیں ہو سکتی، والدین مرتے دم تک اپنے شہید بچوں کو نہیں بھولتے، والدین کو اپنے شہید بیٹے ہر روز نظر آتے ہیں۔
سپہ سالار نے کہا کہ یہ ملک آپ لوگوں کی قربانیوں کی وجہ سے زندہ ہے اور میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں، آپ لوگوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان محفوظ ہے، یہ فوج ہی ہے جو صبح سے لیکر شام تک پاکستان کے ہر چپہ پر آپ کو ملے گی، کوئی حادثہ ہو فوج بتائے بغیر وہاں پر پہنچ جاتی ہے، شہداء کے ورثاء کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دنیا مجھے کہتی ہے کہ یہ واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ہے، آپ نے یہ کیسے کیا، باقی ملک اس ناکام ہوگئے ، پاکستان میں کیا خوبی ہے کہ اس نے یہ کر دیا؟، تو میں انہیں کہتا ہوں کہ ہمارے پاس ایسی مائیں ہیں جو اپنے لخت جگر کو ملک پر قربان کرنے کے لئے تیار ہیں، ہماری ایسی بہنیں ہیں جو اپنے شوہر اور ایسے بچے ہیں جو اپنے والد اس ملک پر قربان کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ آج کل بلوچستان میں کئی جگہ پر ہیضہ پھیلا ہوا ہے، وہاں پر پانی کی کمی ہے، میرے بتائے بغیر وہاں پر فوج پہنچ کر ان لوگوں کی خدمت کر رہی ہے، صاف پانی مہیا کر رہی ہے، ہم اپنی اس خدمت اور اس کام پر فخر محسوس کرتے ہیں
مشہور خبریں۔
بن سلمان نے جھوٹے وعدوں سے سعودیوں کو کیسے دھوکا دیا؟
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:مختلف شواہد کی بنیاد پر سعودی ولی عہد نے نیوم پراجیکٹ
مئی
ٹرمپ نے بنیادی ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی
?️ 24 جولائی 2025ٹرمپ نے بنیادی ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15
جولائی
جلد ہی ہمیں جنگ کی تیاری کرنا ہوگی:امریکی جنرل
?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی بحریہ کے چیف آف نیول آپریشنز نے کہا کہ چین
اکتوبر
اسرائیلی نیویں، یاسین 105 راکٹ سے تباہ
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع کے مطابق، قسام بریگیڈ کے مجاہدین نے غزہ کے
جولائی
وزیراعظم کی مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کی مبارکباد
?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو مذہبی تہوار
دسمبر
’لگا تھا کیریئر ختم ہوگیا‘ماہرہ خان کا رنبیر کپور کے ساتھ وائرل تصاویر پر رد عمل
?️ 19 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار’ اداکارہ ماہرہ خان نے بولی وڈ اداکار
دسمبر
سعودی ولیعہد اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات کا اہم موضوع
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو، جو ریاض کے دورے پر
فروری
کیا لبنان کی جنگ عرب لیگ کو خواب غفلت سے جگائے گی؟
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: اگرچہ اسلامی ممالک میں اسرائیلی جرائم کی مذمت کے لیے
ستمبر