جیل بھرو تحریک: پہلے دور دراز جیلوں کو بھریں گے، وزیر داخلہ

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ’جیل بھرو تحریک‘ کے لیے پہلے دور دراز جیلوں کو بھریں گے پھر نزدیکی جیلوں کو دیکھیں گے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں سو، سوا سو لوگ اکٹھے ہوئے ہیں جن میں سے بھی اسی فیصد لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں چھوڑ دیں کیونکہ ہمیں ورغلا کر لایا گیا ہے، مگر ان سب کو 30، 30 دن کے لیے نظربند کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ (پی ٹی آئی) والے کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جارہا ہے،کسی کو کہیں تو کسی کو کہیں بھیجا ہے، آپ جیل میں جانا چاہتے ہیں ہم نے آپ کو جیل بھیجا ہے کہیں اور تو نہیں بھیجا بلکہ ہم تو آپ کو جیلوں کی سیر کرا رہے ہیں تاکہ آپ کو تمام جیلوں کے حالات پتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ (پی ٹی آئی) کو اگر جیلیں بھرنی ہیں تو لازم ہے پہلے ہم دور دراز کی جیلیں بھریں گے پھر نزدیکی جیلوں کو بھریں گے، لہٰذا ابھی تک تو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ کی جیلیں خالی ہیں اس لیے پہلے وہ بھریں پھر راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر جیلوں میں دیکھیں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک پر بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ وہ اپنے وکیل کو کہہ رہے ہیں کہ فلاں کیس فلاں جج کے پاس لگوا دیں، لہٰذا یہ بینچ فکسنگ ہے اور ہمارا مؤقف ہے کہ اس کی انکوائری کی جائے اور ازخود نوٹس لیا جائے اور اگر یہ غلط ہے تو اس کو سزا دی جائے کہ اس نے یہ تاثر کیوں دیا کہ ان کے کسی جج کے ساتھ تعلقات ہیں اور مرضی سے کیس لگواتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک انکوائری اور آڈیو کی فرانزک نہیں ہوتی ہم کسی بھی معزز جج پر الزام عائد نہیں کریں گے۔

عمران خان پر حملہ پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جس آدمی نے فائرنگ کی وہ موجود ہے مگر یہ لوگ اس کے بیان کی تردید بھی نہیں لاسکے کہ اس کے پیچھے کون تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر جس شخص کا الزام لگایا گیا اس کے ساتھ دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے اور فائرنگ کی جگہ ایک ہی شخص موجود تھا جو کہ مذہبی طور پر متاثر تھا جس کے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

جنین استقامتی آپریشن قابضین کے ساتھ تنازعات کا آغاز ہے: فلسطینی

🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:    فلسطینی گروہوں نے جنین میں الجلمہ کراسنگ کے قریب

منی لانڈرنگ کیس میں پیشرفت، مونس الٰہی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب

🗓️ 19 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، ان کے بیٹے مونس

آج جس مقام پر ہوں اس میں والد یا فیملی کا کوئی کردار نہیں، مومل شیخ

🗓️ 16 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر مومل شیخ کا کہنا ہے

بھارت نے پاکستانی کبوتر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

🗓️ 22 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت نے پاکستانی سرحد سے پکڑے گئے ایک

قابض صیہونی منتیں کرنے پر مجبور

🗓️ 13 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملوں کا آغاز کرنے والی صیہونی

مغرب توہین رسالت کرنے والوں پر پابندیاں عائد کرے

🗓️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان کے خلاف

سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا مواد ڈپریشن کا سبب بن رہا ہے، زویا ناصر

🗓️ 8 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار زویا ناصر نے

امریکی کانگریس کے ہنگامے کی مرکزی شخصیت کو 41 ماہ قید کی سزا

🗓️ 18 نومبر 2021سچ خبریں:  جیکب چانسلے نامی یہ شخص امریکی کانگریس میں ایک نمایاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے