?️
لندن (سچ خبریں) جہانگیر ترین نے احتساب سے بچنے کے لیے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتساب شروع کیا تو چوروں اور ڈاکوؤں نے بغاوت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے برطانیہ میں انویسٹمنٹ کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر نے یہ بات گورنر پنجاب چودھری سرور کے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ جب شوگر انڈسٹری کی آمدنی کی شفافیت سے متعلق دریافت کیا گیا تو جہانگیر ترین نے اپنا باغی گروپ بنا لیا۔
جہانگیر ترین نے احتساب سے بچنے کے لیے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتساب شروع کیا تو چوروں اور ڈاکوؤں نے بغاوت کردی۔
وزیراعظم عمران خان کے برطانیہ میں سرمایہ کاری کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ چور اور ڈاکو ضمانتیں کروا کر معمول کی زندگیاں بسر کرنے کے لیے واپس لوٹ آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایجوئیر روڈ اور پارک لین سابق پاکستانی حکمرانوں سے بھری ہوئی ہیں۔ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان سے بد دل نہ ہوں اور عوام کو صبر کا درس دیں۔صاحبزادہ جہانگیر نے وزرا اور مشیران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام کو صورتحال سے آگاہ کریں۔ خیال رہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور گذشتہ دنوں سے لندن میں موجود تھے ۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے لندن میں کئی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں جبکہ لندن میں گورنر پنجاب چودھری سرور کے اعزاز میں کئی تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لندن میں قیام کے دوران ایک نیا پنڈورا باکس کھولا اور گذشتہ روز دئے گئے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف نے چھ ارب ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا ہے، دو ارب ڈالر سالانہ ملیں گے جو امداد نہیں قرض ہوگا۔ لندن میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں وہ نہیں چل سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قیادت سے متفق نہ ہوں تو کہا جاتا ہے اختلاف ہو گئے۔


مشہور خبریں۔
ملک کا 5 فیصد امیر ترین طبقہ ٹیکس ادا نہیں کر رہا، چیئرمین ایف بی آر
?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے
اکتوبر
وزیر اعظم نے این سی او سی کو سراہا
?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) امریکی جریدے دی اکنامسٹ کی جانب سے عالمی وبا
جولائی
طالبان دوحہ اجلاس میں شرکت سے کیوں ہچکچا رہے ہیں؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:جیسے جیسے افغانستان کے لیے دوحہ اجلاس قریب آرہا ہے، اس
فروری
نسلہ ٹاور کے رہائشیوں نے سامان دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا
?️ 31 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کے تمام رہائشیوں نے اپارٹمنٹس خالی کر
اکتوبر
حکومت بچوں کو کھیلوں کی ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ رانا ثناءاللہ
?️ 3 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ نے کہا
جون
ویانا مذاکرات میں ایران کے برتر موقف پر امریکی ردعمل
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:امریکی نائب وزیر خارجہ نے جوہری مذاکرات میں ایران کی برتری
فروری
اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل برائے انسانی امداد نے
جون
عراق کے بعض علاقوں سے امریکی انخلاء کا اعلان ایک دھوکہ
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار ریاض الوحیلی نے کہا ہے کہ
اگست