?️
کراچی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے خصوصی ملاقات کی اور تبادلۂ خیال کیا، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کرتے ہوئے اُن سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں اور اُنہیں آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں، کیونکہ قومی اتحاد برابری اور ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے، پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے، نسلی یا لسانی نفرت جہالت ہے، تمام پاکستانی برابر ہیں، متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔
اس موقع پر مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے نمائندوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ملاقات کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی نشستیں جاری رہنی چاہئیں۔


مشہور خبریں۔
40% اسرائیلی صیہونی حکومت کے مستقبل سے مایوس
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سب سے زیادہ نشر ہونے والے ذرائع ابلاغ
مئی
سیلاب کے خطرے پر 15 اضلاع ہائی الرٹ پر ہیں۔ مریم اورنگزیب
?️ 31 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے
اگست
حکومت مشکل فیصلے کرے گی تو ملک چلے گا ورنہ ڈیفالٹ کر جائے گا،راناثناءاللہ
?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءراناثناءاللہ نے کہا
مارچ
بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا، بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 3 مئی 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا
مئی
خیبر پختونخواہ میں بھی بارش اور برفباری سے متعدد افراد ہلاک
?️ 9 جنوری 2022پشاور(سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں مسلسل 6 روز سے جاری بارش اور
جنوری
پاکستان امن پسند، بھارت شکست تسلیم کرے اور آگے چلے۔ اسحاق ڈار
?️ 19 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
اگست
امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی معاہدہ ٹرمپ کے دورے میں حتمی نہیں ہوگا
?️ 28 اکتوبر 2025 امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی معاہدہ ٹرمپ کے دورے میں
اکتوبر
بائیڈن کو ابھی تک یقین نہیں آیا کہ آیا غزہ میں کوئی جنگی جرم ہوا ہے!
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی ٹائم میگزین سے گفتگو میں
جون