?️
اسلام آباد (سچ خبریں) جڑواں شہروں میں یوم القدس ریلیاں میں غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیا گیا، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل و امریکا کا انجام بہت قریب ہے۔
اسلام آباد میں یوم القدس کی مرکزی ریلی جی سکس امام بارگاہ سے شروع ہوئی۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے غزہ میں اسرائیلی مظالم رکوائیں۔ علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای نے امت مسلمہ کے وقار اور بیت المقدس کی آزادی کیلئے قربانی دی۔۔ ٹرمپ اور نیتن یاہو کا کسی بھی طریقے سے ساتھ دینے والا فلسطینیوں کا مجرم ہے۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل و امریکا کا انجام بہت قریب ہے۔ اس موقع پر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں قرارداد بھی منظور کی گئی۔ ریلی چائنا چوک پر اختتام پذیر ہوگئی۔ دوسری طرف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام راولپنڈی میں بھی یوم القدس ریلی نکالی گئی۔ امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے کمیٹی چوک تک نکالی گئی۔
ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ علامہ شبیہ الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل و امریکا ایران اور فلسطین میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہے ہیں۔ پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو ظلم کے خلاف برادر اسلامی ممالک کا ساتھ دینا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے فلسطین سے میٹاکمپنی کے متعلق وضاحت طلب
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کو لکھے گئے
دسمبر
سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
?️ 16 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے
فروری
جاننا چاہتے ہیں فیض آباد دھرنے کا اصل ماسٹر مائنڈ کون تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
?️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کے
نومبر
قوم سازی منصوبے کا اختتام ، وہ سبق جو امریکہ کو سیکھنا چاہیے
?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنےملک کی طویل ترین جنگ کے
ستمبر
کیا یوکرین جنگ جیت سکتا ہے؟ امریکی سیاستداں کیا کہتے ہیں؟
?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدارتی امیدوار نے کہا کہ ایسا کوئی طریقہ نہیں
جولائی
ترکی روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کے لیے تیار
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:لیتھوانیا میں نیٹو کے اجلاس میں اپنی شرکت کے اختتام پر
جولائی
صیہونی ریاست کی صورتحال؛سید حسن نصراللہ کی زبانی
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت
جولائی
صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں کا 20واں ہفتہ
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ 19 ہفتوں کی طرح 20ویں ہفتے بھی نیتن یاہو اور
مئی