?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کا سپریم کورٹ میں تحریری معروضات میں مؤقف سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس باہر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت نے تحریری بیان میں کہا ہے کہ ہم نے وکیل کی حیثیت سے اپنے پیشے میں عزت، شہرت اور مالی کامیابی حاصل کی لیکن جب ہم نے جج کا عہدہ قبول کیا تو ہمیں تنخواہ میں کمی کا سامنا کرنا پڑا، پھر بھی یہ ہمارے لیے ایک اعزاز تھا کیوں کہ ہمیں عوام کی خدمت اور اس معاشرے کو کچھ لوٹانے کا موقع ملا، ہم نے یہ آئینی عہدے عاجزی کے ساتھ قبول کیے، یہ جانتے ہوئے کہ انصاف کرنا ایک مقدس ذمہ داری ہے، جو ایک امانت ہے اور جس کے بارے میں ہمیں دنیا اور آخرت میں جواب دینا ہوگا۔
5 ججز کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے جو حلف لیا اس میں وعدہ کیا کہ ہم بغیر کسی خوف، رعایت یا جانبداری کے انصاف کریں گے، آئین اور قانون کے مطابق ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کرنا صرف اسی صورت ممکن ہے جب عدلیہ آزاد ہو، ہمارا یقین ہے کہ اگر کوئی جج اپنی یا اپنے ادارے کی آزادی چھوڑ دے تو وہ نہ انصاف کی امانت کا حق ادا کر سکتا ہے اور نہ ہی عدلیہ کی حرمت کو قائم رکھ سکتا ہے اور جب عدلیہ کی اخلاقی طاقت ختم ہو جائے تو اس کے فیصلوں کی کوئی اہمیت نہیں رہتی۔
ججز کا مؤقف ہے ک ہم اس مقدمے سے نہ کوئی ذاتی فائدہ چاہتے ہیں اور نہ ہی ہمیں کوئی شہرت چاہیئے، اگر یہ صرف ہماری سنیارٹی کا مسئلہ ہوتا تو شاید برداشت کیا جا سکتا تھا لیکن جو کچھ ہوا وہ اسلام آباد ہائیکورٹ پر قبضے اور اس کی آزادی کو ختم کرنے کے مترادف ہے اور یہ ناقابلِ قبول ہے، آئین کے مطابق ہائیکورٹ صرف چیف جسٹس کا نام نہیں بلکہ تمام ججوں پر مشتمل ہوتی ہے، ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ جج ہونے کا مطلب ہے کہ جو کچھ آپ کے دور میں ہو رہا ہے، اس کی ذمہ داری آپ پر بھی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججز نے کہا کہ ہم نے عدالتی آزادی کو بچانے اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامی کوششیں کیں لیکن جب وہ کامیاب نہ ہو سکیں تو یہ درخواست دائر کرنا ہماری آخری کوشش بن گئی، ہم جانتے ہیں کہ بطور جج ہمیں اس ملک کے عوام، تاریخ اور بالآخر اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دینا ہے، ہم دعا کرتے ہیں کہ ہمیں اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے اور لوگ یہ یاد رکھیں کہ جب حالات مشکل تھے تو ہم آئین، قانون اور عدلیہ کی آزادی کے دفاع میں ڈٹ کر کھڑے ہوئے۔


مشہور خبریں۔
انجکشن کا ری ایکشن: میو ہسپتال لاہور میں 2 مریض جاں بحق، 16 متاثر
?️ 10 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور کے میو ہسپتال میں مبینہ طور پر غیر
مارچ
بحران جتنا شدید ہے وہ فوجی آمریت کو راغب کرنے کیلئے کافی ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر
اپریل
عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے الیکشن کمیشن کے ذریعے مخصوص نشستیں بانٹنے کے ناقابل قبول منصوبے بنا رہے ہیں .ترجمان تحریک انصاف
?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ
فروری
صہیونی فوج حماس کو کبھی تباہ کرنے نہیں کر سکتی
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی نے کہا کہ
دسمبر
غزہ کے خلاف نہ رکنے والی صیہونی جارحیت
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں آج علی الصبح فضائی حملوں اور
جنوری
لبنان کا صیہونیوں کو سخت انتباہ
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ اگرچہ لبنان
مارچ
شعور، تعلیم کے زیور سے نا آراستہ قوم ترقی نہیں کرسکتی، شہباز شریف
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی سیاسی، امن و امان کی صورتحال پر مشاورت
?️ 8 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی
اگست