?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو وارننگ دی ہے کہ جو لوگ احتجاج کیلئے نکلیں گے دھر لیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ ملاقات میں کے پی میں ہونے والے سینیٹ الیکشن اور دیگر معاملات پر بات ہوئی کیونکہ ہم ہر معاملےمیں مولانا فضل الرحمان سے رہنمائی لیتے ہیں اور وہ افہام و تفہیم اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔
مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خوشحالی اور ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے، عدم استحکام روکنے کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ آئیں اور تحریک لیڈ کریں لیکن میرا نہیں خیال کہ برطانوی حکومت ان کو اجازت دے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جتنے احتجاج کیے وہ پرامن نہیں تھے، یہ کہتے ضرور ہیں کہ پرامن ہوگا مگر پرامن احتجاج کو جانتے نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی والوں کو خود کہا تھا کہ آئیں بیٹھیں، وزیراعظم نے کہا کہ اگرآپ کہیں تو میں اسپیکر چیمبر بھی آجاؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی والے تشدد کے منصوبے بنائیں گے تو حکومت کے پاس چیک کا اختیار ہے، یہ کیسے ممکن ہے اور قید میں بیٹھا آدمی احتجاجی تحریک کیسے چلا سکتا ہے؟، جن سے اس آدمی کا رابطہ ہوگا تو مشکلات ان کے لیے ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کی احمقانہ بات ہے اور ایسے حالات نہیں ہیں، ترسیلات زر نہ بھجوانے کی تحریک کا جو حشر ہوا سب کے سامنے ہے، کے پی حکومت کے سائے تلے کچھ لوگ جلسہ جلوس کرسکیں گے، باقی کسی بھی جگہ قابل قدر تعداد سامنے نہیں آئے گی اور جو لوگ احتجاج کیلئے نکلیں گے دھر لیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
اردگان کی یونان کو دھمکی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے یونان کی جانب سے اس ملک کے
ستمبر
اٹلی میں جمہوریت کا بحران
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:جرمنی کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں سیاسی میدان
اگست
کابل کے نوجوانوں کا قدس شریف کے مکینوں کے ساتھ جہادی اقدام
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر، کابل
مارچ
اسرائیل کے دشمن ہماری گہری تقسیم سے خوش ہیں : دی یروشلم پوسٹ
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:بحران کے جاری رہنے کے اثرات کے بارے میں یروشلم پوسٹ
اپریل
پیٹرول بحران: انکوائری کمیشن کی رپورٹ سامنے آگئی
?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پٹرول بحران میں ذمہ دار کون ہے انکوائری کمیشن
اپریل
حزب اللہ کا وینزویلا پر امریکی فوجی حملے پر ردعمل
?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے وینزویلا پر امریکی فوجی حملے
فتح اور خطے کو بدلنے کے بارے میں نتن یاہو کا خیال خام
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے
دسمبر
امریکی کانگریس بھی مریم نواز کے اقدامات کی معترف ہے۔ عظمی بخاری
?️ 20 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی
نومبر