?️
لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ معافی مانگے، معافی ہی مسئلے کا حل ہے۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں سابق صدر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو جمہوریت سے واقف نہیں وہ درس دے رہے ہیں، دنیا میں کسی نظام میں یک طرفہ فیصلے کا قانون نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرکسی کے پاس ثبوت ہےعدالتوں میں رکھا جائے، جب صدر تھا خان صاحب کہتے رہے بات چیت ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پہلے بھی رابطہ تھا، ججز نے خط لکھے ہیں، عدلیہ میں انصاف ہونا چاہیے۔
سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جس کے پاس اختیار ہے وہ مذاکرات کریں، یہ مصنوعی حکومت ہے مجھے اور ساتھیوں کو نہیں لگتا مدت پوری ہو۔
سابق صدر مملکت نے کہا کہ اپنے اپوزیشن لیڈر سے حالات معلوم کرنے آیا تھا، افسوس ہوتا ہے کہ پارلیمنٹ کو کس طرح فارم 47 کے ذریعے بنایا گیا۔
سابق صدر نے کہا کہ ججز کو میرٹ پر لگنا چاہیے، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی بھی ضروری ہے، مزید کہا کہ سیاست میں جھگڑوں کو ختم ہونا چاہیے۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیلی ویژن دیکھنے والوں کی تعداد کم ہو گئی ہے، سوشل میڈیا پرجھوٹ خبروں کا کہتے ہیں مگر غزہ کا ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی ہیں، فوج ہماری تمام ادارے ہمارے ہیں۔
عارف علوی نے کہا کہ اگر رزلٹ بیلٹ پر نہیں ملے گا تو پھر کوئی اور راستہ اختیار نہ کر لے، عمران خان ہمیشہ کہتے ہیں کہ پُرامن احتجاج ہو اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل ہوں۔
اس سے قبل سابق صدرِ پاکستان عارف علوی لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچے تھے۔
عارف علوی نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سے ملاقات کی تھی۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا۔
سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ آپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ لوگ دہشت گردی کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، آپ کی ہمت کو سلام ہے۔
عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کا سب سے پاپولر لیڈر ہیں۔


مشہور خبریں۔
اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کیس: کسی سیاسی شخصیت کا بیان مسلح افواج پر اثر انداز نہیں ہوسکتا
?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ٹوئٹ
اکتوبر
یروشلم میں 5 امریکیوں کے زخمی ہونے پر واشنگٹن کا ردعمل
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے آج
اگست
پاکستا ن کے رسک فیکٹر سے متعلق بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں
?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
نومبر
شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کیلئے راہ ہموار ہوگئی
?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دے
اکتوبر
وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے ملاقات
?️ 16 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم
ستمبر
طالبان کا ایران اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا مطالبہ
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان
اگست
یمنی میزائلوں کے سامنے سعودی نیٹو کی کمزوری
?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک فوجی ذریعے کے مطابق سعودی عرب اور
اپریل
مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے
?️ 27 مارچ 2023المیادین نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن
مارچ