?️
شکر گڑھ (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو جماعت پاکستان میں انتشار پیدا کر رہی ہے وہ ملک کی دوست نہیں۔
پنجاب کے علاقے شکر گڑھ کے سرحدی گاؤں بدھن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں انقلابی منصوبے شروع کر چکی ہیں، عدم استحکام کی صورت میں بیرونی سرمایہ کاری ممکن نہیں، بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور پی ٹی آئی اس بیانیے کا دفاع کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے،فوج کی قربانیوں کو سلام پیش لیکن ملک تب ہی آگے بڑھے گا جب قوم بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ زراعت، صنعت اور برآمدات کو ترقی دینا ہوگی، معیشت مضبوط کر کے غربت، بیماری اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہوگا، سیاست میں زندہ باد، مردہ باد بہت ہو چکا، اب وقت ہے کہ ہم سب ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کہیں اور اس پر عمل کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں شعور نہیں شور دیا،نو مئی کو لاہور میں پاکستان بنانے والی ہستی قائداعظم کے گھر کو جلایا،ترقی یافتہ ملکوں نے امن کے ساتھ اپنے ملک میں 10،10 سال کے لیے استحکام پیدا کیا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان ایئر فورس کو خراج تحسین: یومِ دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 1965کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے
ستمبر
امریکہ افغانستان میں اپنی موجودگی کے آغاز سے ہی ناکام تھا: گورباچوف
?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:سوویت یونین کے آخری رہنما میخائل گورباچوف نے افغانستان میں 20
اگست
ایک ضمنی الیکشن شریف کی ڈوبتی سیاست کا سہارا نہیں بن سکتا:شہباز گل
?️ 11 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ
اپریل
صیہونیوں کو ناکوں چنے چبوا دیں گے:حماس
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد
ستمبر
رانا ثناءاللہ کی اپوزیشن کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی بریفنگ میں شرکت کی دعوت
?️ 4 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی صورتحال کے پیش نظر رانا ثنا اللہ
مارچ
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کا احوال
?️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی اے سی نے نیب افسران، ان کے بچوں اور
جون
جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز، دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے 6 جوان شہید
?️ 22 اگست 2023وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز
اگست
شامی صدر کا مجرمین اور مخالفین کے لیے اہم اعلان
?️ 3 مئی 2021سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے ایک حکم نامہ جاری کیا
مئی