?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) شیڈول بینکوں کی سرکاری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری 2025 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 58 کھرب روپے سے زائد بڑھ گئی ہے، جو ان کی مسلسل دلچسپی اور حکومت کی بڑھتی ہوئی مالیاتی ضروریات دونوں کی عکاسی کرتی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق، شیڈول بینکوں کی کُل سرمایہ کاری ستمبر 2025 تک 358 کھرب 50 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جو جنوری میں 300 کھرب روپے تھی، یعنی اس میں 19.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بینکنگ شعبے کے اثاثے مالی سال 2025 میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 52.4 فیصد تک پہنچ گئے، جو گزشتہ مالی سال کے 49.1 فیصد سے زیادہ ہیں۔
ایس بی پی نے نوٹ کیا کہ بینکنگ کا شعبہ اہم اشاریوں پر مستحکم رہا، تاہم نجی شعبے کو قرض کی محدود فراہمی پر خدشات برقرار ہیں، بینک اب بھی منافع کے لیے حکومتی اسکیموں پر انحصار کر رہے ہیں، جب کہ نجی قرضہ جات کی فراہمی کمزور ہے۔
اگرچہ مرکزی بینک نے اپنی تازہ ترین مالیاتی پالیسی میں شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار رکھی ہے، لیکن تجارت اور صنعت کے حلقے کہتے ہیں کہ قرض لینے کی لاگت اب بھی اتنی زیادہ ہے کہ نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی نہیں ہو رہی۔
بینکوں کے قرضوں کا حجم ستمبر تک گھٹ کر 134 کھرب 60 ارب روپے رہ گیا، جو جنوری میں 147 کھرب 30 ارب روپے تھا، یعنی 12 کھرب 70 ارب روپے کی کمی ہوئی، جو نجی شعبے میں قرض کے کمزور رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔
بینکنگ کے شعبے کے منافع مضبوط ہیں، مگر نجی قرضہ جات سکڑتے جا رہے ہیں۔
کارپوریٹ اداروں کی سرکاری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری بھی بڑھ کر جون 2025 تک 78 کھرب 60 ارب روپے تک پہنچ گئی، جو کل ہولڈنگز کا تقریباً 17 فیصد بنتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ رجحان کمپنیوں میں خطرے سے گریز کی عکاسی کرتا ہے، جو اپنی اضافی رقوم کاروبار میں توسیع کے بجائے محفوظ منافع کے لیے سرکاری کاغذات میں لگا رہی ہیں۔
حکومت کی مالی سال 2025 کے دوران سُود کی ادائیگیاں تقریباً 88 کھرب 90 ارب روپے رہیں، جو بجٹ میں طے شدہ 98 کھرب روپے سے کم ہیں، اس کی بنیادی وجہ شرحِ سود میں کمی اور کچھ مالیاتی ریلیف ہے۔
دوسری جانب، بینکوں کے ڈپازٹس بھی اسی نو ماہ کے دوران 41 کھرب 90 ارب روپے بڑھ کر ستمبر تک 352 کھرب 10 ارب روپے تک پہنچ گئے، جو جنوری میں 310 کھرب روپے تھے۔
ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اگرچہ بینکنگ شعبہ منافع بخش اور مستحکم ہے، مگر حکومت کے قرضوں پر مسلسل انحصار نجی سرمایہ کاری کو متاثر کر سکتا ہے اور معاشی بحالی کی رفتار کو سست کر سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ ہمارے پڑوس میں ایک دہشت گرد ریاست بنانا چاہتا ہے:ترکی
?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ نے امریکہ پر اس ملک کے پڑوس
اپریل
گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا جا رہا ہے
?️ 25 جنوری 2022لندن (سچ خبریں)گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا
جنوری
مصر اور قطر کے وزرائے خارجہ کا لبنان اور غزہ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: مصر اور قطر کے وزرائے خارجہ نے لبنان اور غزہ
اکتوبر
جب بھی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے ہم ڈیم کی بات شروع کردیتے ہیں۔ مریم اورنگزیب
?️ 3 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ
ستمبر
بھارت نے لداخ کی رہی سہی خودمختاری اور تمام اختیارات چھین لئے ہیں۔
?️ 3 دسمبر 2025لہہ: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں لداخ
دسمبر
تحریک انصاف کا عمران خان سے ملاقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
?️ 13 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات
اپریل
پی ٹی اے نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی
?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)
دسمبر
اسرائیل کی تمام ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود بیت المقدس کا دفاع کرتے رہیں گے: حماس
?️ 20 اپریل 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ہر صورت
اپریل