?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نام نہ بدلیں، جنوبی، مغربی اور شمالی پنجاب کے نام سے صوبے بنائیں، اپنے اقتدار کی بجائے عوام کے مسائل کے حل کی فکر کریں۔
لاہور میں کرسمس کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کا حصہ ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنیں، لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں پر کیسے اعتراض ہوسکتا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقلیتوں سمیت سب کے لیے ہے۔
وفاقی وزیرِ مواصلات نے کہا کہ اس پارٹی کے ایک ایک شخص اور ان کے ہر عمل کو جانتا ہوں، مجھے اس پارٹی کے اندر اور باہر ہر چیز کا باخوبی علم ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاست ضرور کریں لیکن ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ساتھ دینے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، باقی پارٹیوں سے بھی رابطہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
نجی شعبے نے ایک ماہ میں بینکوں کا 48 فیصد قرض اتار دیا
?️ 28 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) بینکوں نے ایک ماہ کے اندر نجی شعبے کو
فروری
جولانی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں درجنوں افراد کا قتل عام
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:ذرائع نے شام کے شہر حمص میں دہشت گرد تنظیم ہیئت
جنوری
5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں: وزیر خارجہ
?️ 5 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019
اگست
پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کا نام ای سی ایل سے خارج
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ایگزٹ
جولائی
پتھر سے سیف القدس تک
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:آج صیہونی حکومت کو ایسے فلسطینیوں کا سامنا ہے جو خود
اگست
پی ٹی آئی کے خلاف درخواست گزار کو اپنے شواہد پرکیس کو ثابت کرنا ہوگا:الیکشن کمیشن
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی اسکروٹنی
مارچ
17 سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسینیشن
اگست
روس کے نئے وزیر اعظم کا اعلان
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: روسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے
مئی