جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات

?️

راولپنڈی (سچ خبریں)چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی اور باہمی تزویراتی مفاد اور علاقائی سیکیورٹی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔

جنرل ندیم رضا اس وقت ایران کے دورے پر ہیں اس ضمن میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے درمیان بامعنی اور دیر پا سلامتی و دفاعی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

جنرل ندیم رضا نے ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا قرایی آشتیانی، چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری، کمانڈ انچیف اسلامک ریولوشنری گارڈ کور میجر جنرل حسین سلامی، کمانڈ آف ایرانی نیوی یئر ایڈمرل شہرام ایرانی اور کمانڈر آف ایرانی ایئر فورس بریگیڈیئت حامد واحدی سے بھی ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا کہ معززین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی رابطوں کا دائرہ کار اور سطح بڑھانے کے اقدامات پر بات کی اور گہرے تعلقات جاری رکھے کا وعدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے اس بات کو اجاگر کیا کہ مشترکہ سرحد، امن اور دوستی کی سرحد ہونی چاہیے۔

دریں اثنا ایرانی فوجی قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

قبل ازیں جنرل ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ایک چاک و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

گزشتہ ماہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایران کا دورہ کیا تھا۔

دورے کے دوران انہوں نے ایرانی صدر سے ملاقات کی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا تھا۔

بلاول بھٹو نے ایرانی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کے رہائی اور منتقلی کا معاملہ بھی اٹھایا تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اب اسرائیل کو کیا دینے والا ہے؟

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کے سربراہ نے اسرائیلی حکومت

صیہونیوں نے غزہ میں مسجدوں کو بھی نہیں بخشا

?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں صہیونی حکومت نے اپنی

وہ بڑا بحران جو حزب اللہ نے اسرائیلی فیکٹریوں کے لیے پیدا کیا

?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں مقبوضہ شمالی فلسطین

یمنی بحریہ کیسی ہے؟

?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: گزشتہ دہائی کے دوران جنگ اور پابندیوں کے باوجود یمنی

بیلجیئم کا اسرائیل کے خلاف بیان

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم نے آج کہا کہ اسرائیل

غزہ جنگ میں اجتماعی خودکشی اور، ڈپریشن کا باعث؛صیہونی فوجیوں کا اعتراف

?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے غزہ کی جنگ میں شدید ذہنی دباؤ،

اہم معاملات پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: کوئنیاک یونیورسٹی کے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ

پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہو رہاہے

?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ورلڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے