?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جنرل فیض پہلے انٹیلی جنس چیف نہیں جنہوں نے کابل کا دورہ کیا، امریکا، ترکی اور قطر کے چیف بھی دورہ کر چکے ہیں، بھارت اربوں ڈالر افغانستان میں لگانے کے باوجود تنہا ہو چکا ہے، آج نریندر مودی 92 سالہ حریت رہنما کی میت سے بھی خوفزدہ ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے بھی اب افغانستان کے سیاسی حل کی بات کی ہے جو پاکستان کا سالوں سے مؤقف ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کی لیڈر شپ سے قریبی تعلقات ضروری ہیں، بھارت کو بہت جلن ہو رہی ہے، اسے برنال ایکسپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت بھارت کی جانب سے سید علی گیلانی کی میت کی بے حرمتی کی مذمت کرتی ہے، کابینہ میں اسلام آباد سری نگر ہائی وے روڈ پر سید علی گیلانی کی یادگار بنانے کی تجویز رکھی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے، شہباز، بلاول اور مریم چوں چوں کا مربہ بن گئے، اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی کس مسئلے پر کیا رائے دینی ہے، ابھی تک الیکشن کمیشن ممبران کے نام نہیں دیئے ہیں۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ انتخابی اصلاحات پر بھی ان سے بات کی کوشش کی لیکن اپوزیشن کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی غزہ میں مواصلاتی ذرائع کیوں بند کر رہے ہیں؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر صیہونی جنگی طیاروں
اکتوبر
اقوام متحدہ کا الفاشر میں منظم قتل و غارت کی تحقیقات کا عہد
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے نائب سیکرٹری
نومبر
ٹرمپ نے فرانس میں امریکی سفیر کسے مقرر کیا ہے؟
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد چارلس کوشنر
دسمبر
صیہونی دھمکیوں پر ایران کا رد عمل
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے خبر دار کیا ہے کہ اگر غیر
دسمبر
امریکی جرنلوں کی جاسوسی کے لئے پینٹاگون کا خفیہ یونٹ
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں، امریکی نیوز
جون
اسرائیل کی خود ساختہ تباہی
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی مصنف اور سیاسی تجزیہ نگار نے المیادین ٹی وی چینل
جنوری
فلسطینی اتھارٹی کی سرخ لکیر
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے ایک بیان میں لبنان کے
جولائی
ہم پہلے وینزویلا پھر ارجنٹائن بنے والے ہیں:ترک اقتصادی تجزیہ کار
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:ترک اقتصادی تجزیہ کار کا خیال ہے کہ اس ملک کی
نومبر