?️
ڈھاکہ: (سچ خبریں) بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس ایک بار پھر بھارت کے اعصاب پر سوار ہوگئے ۔ اس بار انہوں نے پاکستانی اعلیٰ فوجی عہدیدار کو ایک ایسا نقشہ پیش کیا ہے جس سے بھارت میں ہلچل مچ گئی ۔اس نقشے میں میں بھارت کی شمال مشرقی ریاستیں بشمول آسام بنگلادیش کے حصے کے طور پر دکھائی گئی ہیں۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستان کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے حال ہی میں ڈھاکہ کا دورہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران محمد یونس نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اپنی تصنیف ‘‘آرٹ آف ٹرائمف’’ تحفے میں دی، جس کے سرورق پر یہی متنازع نقشہ نمایاں تھا۔ بعد ازاں بنگلادیش کے عبوری سربراہ نے اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہوں نے بھارت میں شدید اشتعال پیدا کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ نقشہ اٴْن انتہا پسند گروہوں کے نظریے سے میل کھاتا ہے جو ’گریٹر بنگلادیش‘ کے خواب کو حقیقت بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں تاہم بنگلادیشی عبوری حکومت کی جانب سے اس پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی، جبکہ نئی دہلی کی وزارت خارجہ بھی تاحال خاموش ہے۔ تجزیہ کاروں نے کہاکہ یونس کے برسراقتدار آنے کے بعد بنگلادیش کی خارجہ پالیسی میں واضح تبدیلی آئی ہے،شیخ حسینہ کے بعد قائم ہونے والی عبوری حکومت نے نہ صرف پاکستان بلکہ چین کے ساتھ بھی قربت بڑھائی ہے، یہی وجہ ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ یونس اس سے پہلے بھی بھارت کے شمال مشرقی علاقوں کے بارے میں کچھ بیانات دے چکے ہیں، جنہوں نے بھارت کو غصہ دلایا تھا۔


مشہور خبریں۔
یمنی فوج نے امریکہ اور اسرائیل مخالف کارروائیوں کا اعلان کیا
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:یمنی فوج نے آج منگل کے روز ایک بیان میں ام
مارچ
ملک کے بڑے چور اکھٹے ہو کر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں:عمران خان
?️ 30 جنوری 2021ملک کے بڑے چور اکھٹے ہو کر مجھے بلیک میل کر رہے
جنوری
افغانستان کی بدلتی صورتحال کے بعد یورپی ممالک نے ملک سے بھاگنا شروع کردیا
?️ 17 اگست 2021لندن (سچ خبریں) افغانستان کی بدلتی صورتحال اور طالبان کے مکمل قبضے
اگست
نوازشریف حکومت سازش سے ختم کی گئی، پی ٹی آئی مکافاتِ عمل کا شکار ہے۔ ایاز صادق
?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے
جولائی
جام کمال نے استعفی دے کر پارٹی بچا لی
?️ 25 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے
اکتوبر
امریکی کمپنیوں نے فلسطینیوں کو قتل کرنے کے لیے اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا کہنا ہے کہ اسلحہ ساز
دسمبر
مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب
?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس کل
جون
مشرق وسطی میں دہشت گردی کا منھ بولا باپ
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:خطے کی اقوام کے خلاف امریکی جرائم اور صیہونی حکومت کے
جنوری