?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت محض طرزِ حکمرانی نہیں بلکہ عوام اور ان کے نمائندوں کے درمیان ایک عہد ہے جو انصاف، مساوات، آزادی اور وقار کی ضمانت دیتا ہے، جمہوریت عوام کی آواز اور قوم کی طاقت ہے۔
جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت ہماری قومی شناخت کی روح اور ترقی کی بنیاد ہے، یہ شہریوں کو سیاسی عمل میں شریک کرتی ہے، سیاسی تنوع کو فروغ دیتی ہے اور سب کے لیے یکساں حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا جمہوری سفر بے شمار شہداء کی قربانیوں سے عبارت ہے جن میں قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سرفہرست ہیں، دونوں رہنماؤں نے عوام کے حقِ حاکمیت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے اٹھارویں آئینی ترمیم منظور کر کے 1973 کے آئین کی روح کے مطابق پارلیمان کو مضبوط بنایا، جو جمہوریت کی بڑی فتح ہے۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ جمہوریت کا تحفظ ایک مقدس فریضہ ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ دراصل مستقبل پر سمجھوتہ ہے، پاکستانی نوجوان جمہوری اقدار کے خلاف ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے چوکس رہیں اور ایک جامع، منصفانہ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں موجود ہے، قائداعظم، بانی رہنماؤں کے وژن اور عوام کی امنگوں کے مطابق پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے جمہوری ہیروز کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، ان کا حوصلہ اور ورثہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی اصل طاقت عوام کی قوت میں ہے۔


مشہور خبریں۔
انسٹاگرام پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش
?️ 19 فروری 2025سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر لائیک سمیت دیگر بٹنز
فروری
تحفظات دور ورنہ ناصر باغ پراجیکٹ روک دیا جائے گا: لاہور ہائیکورٹ
?️ 12 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں خبردار کیا
دسمبر
50 ہزار صہیونی فوجی حزب اللہ سے کیسے ہارے؟
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کی ناکامیوں
نومبر
صیہونی وزیر دفاع کا دعویٰ صہیونی ماہرین کی تنقید اور مذاق کا نشانہ
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتس کے حماس اور حزب اللہ پر
نومبر
تل ابیب نے ایک دن کے لیے بھی قرارداد 1701 پر عمل نہیں کیا: لبنانی نمائندہ
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے نمائندے علی خریس نے زور دے کر
دسمبر
مقتول صہیونی فوجیوں کے اہل خانہ: اسرائیلی سیاسی شخصیات کو جنازوں میں شرکت نہیں کرنی چاہیے
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: خان یونس میں ہلاک ہونے والے چار صیہونی فوجیوں کے
جون
جنوبی افریقہ اسرائیل کے خلاف ایک بار پھر ہیگ کورٹ میں
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی حکومت نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے
مارچ
غزہ سے یوکرین تک بائیڈن کی ناکام حکمت عملی
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکہ نے عراق سے انخلاء اور چین کے ساتھ
مارچ