جماعت اسلامی کا 16 مئی کو حکومت کے خلاف مارچ کا اعلان

?️

کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے 16 مئی کو حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو مسائل حل کرنے کے لیے مجبور کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کا مقدمہ پورے پاکستان میں لڑے گی، پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس کراچی دیتا ہے اور جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت والے فارم 47 کی بنیاد پر ہم پر مسلط ہوئے ہیں، یہ حکمران فیملی انٹرپرائیزز ہیں اور اب کہہ رہے ہیں گندم نہیں خریدیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ گندم بحران ابھی تک حل نہیں کیا گیا، جاگیرداروں پرٹیکس نہیں لگایا جاتا، کاشتکار جو 10 سے 15 ایکڑ کے مالک ہیں ان پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیئے جب کہ ہزاروں ایکڑ زمینوں والے ٹیکس نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ 16 مئی کو لاہور میں کسانوں کا مارچ ہوگا اور اس مارچ میں عوامی مسائل اور کسانوں کے حق پر بات ہوگی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش ہے، آزاد کشمیر کی صورتحال پر جماعت اسلامی عوام کے ساتھ ہے جب کہ ہم پرامن احتجاج اور آزاد کشمیر کے لوگوں کے مسائل کی مکمل حمایت کرتے ہیں، آزاد کشمیر میں جو صورتحال پیش آئی وہ تشویشناک ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس وقت وہاں احتجاج حکومت کے باعث ہوا، جب لوگوں کو کچھ بھی فراہم نہیں کیا جائے گا تو عوامی ردعمل فطری ہے تاہم شرپسندوں کی کسی صورت سپورٹ نہیں کرسکتے اور آزاد کشمیر میں کی گئی بیوقوفی کی وجہ سے بھارت ہم پر بات کرنے لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم پر حکمران بات نہیں کرتے، بھارت جو کچھ کررہا ہے اس پر ہماری حکومت خاموش ہے لیکن بھارت کے مقاصد کبھی پورے نہیں ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کی نیٹو میں شمولیت سے تیسری جنگ عظیم کا خطرہ: ماسکو

?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں:    روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب دمتری میدودف نے

آج کے دور میں انفرا اسٹرکچر موٹروے نہیں، بلکہ براڈبینڈ ہے، بلاول بھٹو

?️ 24 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے

فردوس عاشق کی ٹک ٹاک اسٹار پر تنقید

?️ 13 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے

کوششوں کے باوجود چین میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافہ

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:غیر انحصاری سیاسی بحث کے باوجود چین میں جرمن سرمایہ کاری

کیا فلسطینی قوم کو خطرے کا سامنا ہے ؟

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی پر

صیہونی حکومت اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان تعلقات

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ایسا لگتا ہے کہ تل ابیب کے ساتھ دو ماہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 15 مہینے کی کم ترین سطح پر

?️ 16 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گر کر 15

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے