جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

?️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں بجلی کے بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف جماعت اسلامی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

کراچی میں بجلی کے بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف جماعت اسلامی عدالت پہنچ گئی، جماعت اسلامی کے رہنما میئر کراچی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر جماعت اسلامی کے سیف الدین ایڈووکیٹ نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔

درخواست کے مطابق میئر کراچی نے میونسپل ٹیکس وصولی کے معاملے پر کمیٹی کے قیام اور کونسل سے منظوری کا بیان حلفی جمع کروایا تھا، میئر کراچی نے کے الیکٹرک کی جانب سے سروسز چارجز کے علاوہ اضافی کٹوتی نا ہونے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

درخواست میں کہا گیا کہ میئر کراچی نے 300 یونٹ سے کم استعمال والے صارفین پر ٹیکس نا لگانے کی یقین دہانی کروائی تھی، اور میونسپل کمشنر نے 31 مئی کو کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا، میئر کراچی کمیٹی کے سربراہ اور دیگر 8 اراکین کمیٹی کا حصہ تھے۔

درخواست گزار نے کہا کہ 3 جون کو پہلی میٹنگ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر کا تنازعہ سامنے آیا، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نے تنازعہ حل کرکے اگلے روز میٹنگ کی یقین دہانی کروائی لیکن اسی دن میئر کراچی نے پیپلز پارٹی کے ارکان کے ساتھ میٹنگ کی اور اپوزیشن جماعتوں کو میٹنگ کے لئے اطلاع نہیں دی گئی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ 10 جون کو سٹی کونسل کے اجلاس میں میونسپل ٹیکس کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہی نہیں تھا، میئر کراچی نے واضح طور پر عدالت میں جمع کروائی گئی بیان حلفی کی خلاف ورزی کی ہے، میئر کراچی کو کے الیکٹرک سے میونسپل ٹیکس کی وصولی کے معاہدے سے روکا جائے۔

مشہور خبریں۔

صومالیہ کے دارالحکومت میں بھاری ہتھیاروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:صومالیہ کے صدر نے اس ملک کے دارالحکومت میں بھاری ہتھیاروں

امریکی اسٹورز میں سپلائی کا بحران اور خالی شیلف

?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ میں اومیکرون کورونا کے پھیلاؤ کے درمیان، اس ملک میں

بلاول بھٹو کا حکمران کو چیلینج، اوپن بیلٹ ہو یا خفیہ ووٹنگ ہم تیار ہیں

?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ الیکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے بلاول

ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت کی بڑی حکمت عملیاں

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ جنوبی ایشیا

صالح العروری کا قتل اور علاقائی جنگ کا امکان

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے ایک مضمون میں بیروت کے

ایس ای او کانفرنس کی تیاریاں مکمل، اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات

?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے، ترجمان پاک فوج

?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

کیا حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ہونے والا ہے؟امریکی اخبار کی زبانی

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: اطلاعات کے مطابق امریکہ، مصر اور قطر کے تینوں ممالک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے