?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دے دیا جبکہ سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے روسٹر میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ڈویژن اور سنگل بینچز ختم کردیے گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے میاں داؤد ایڈووکیٹ کی جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ آنے تک عدالتی امور کی انجام دہی سے روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کردیا،عدالت نے اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب کرلی۔
قبل ازیں درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ آنے تک کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا رہے گا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کے سامنے ایک اہم سوال ہے جس کو دیکھنا ہے، اگر معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر التوا ہو تو کیا ہائی کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے؟
وکیل اسلام آباد بار ایسوسی ایشن راجا علیم عباسی نے کہاکہ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، بار ایسوسی ایشنز اسٹیک ہولڈرز ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ اس کیس میں فریق ہیں ؟ چیف جسٹس نے کہا کہ حق سماعت کسی کا بھی رائٹ ہے، ہم نے آفس اعتراضات کو دیکھنا ہے۔
راجا علیم عباسی نے کہا کہ ہماری صرف گزارش ہے کہ یہ خطرناک رجحان ہے، اگر یہ رجحان بنے گا تو خطرناک ہوگا، سپریم کورٹ کے دو فیصلے موجود ہیں، اس درخواست پر اعتراض برقرار رہنے چاہییں۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ آنے تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
دریں اثنا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں جسٹس طار ق محمود جہانگیری شامل نہیں جبکہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ڈویژن اور سنگل بینچ ختم کردیے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے وزیراعظم کے بیان پر ردِعمل کا اظہار
?️ 24 جون 2021کراچی (سچ خبریں)معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے وزیراعظم عمران
جون
اگر ضرورت پڑی تو روس کی داخلی سرحدوں کو نشانہ بنائیں گے: یوکرائن
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے ایک اہلکار نے بدھ کو اعلان کیا کہ
ستمبر
اربعین مارچ میں کتنے لوگ شریک ہوں گے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے آج پیش گوئی
اگست
اسرائیل اپنے اتحادیوں پر سکیورٹی بوجھ بن گیا ہے: عطوان
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:عطوان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی
مارچ
فردوس نقوی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ مؤخرکردیا
?️ 2 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی، فردوس شمیم
جولائی
صہیونیوں کے جرائم پوشیدہ نہیں رہنے چاہیے
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزائر میں صحافیوں کے قومی دن کی آمد کے ساتھ
اکتوبر
اسرائیل میں نیا بحران؛ مسلسل جنگوں کے سائے میں ریورس مائیگریشن میں اضافہ
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: حالیہ عرصے میں اسرائیلی میڈیا پر یہودیوں کے مقبوضہ علاقوں سے
جولائی
یمنیوں نے صیہونی جہاز رانی کے نظام کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: بحیرہ احمر میں صیہونی جہاز کے قبضے سے اس حکومت
نومبر