?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو توشہ خانہ کیس میں نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں ریفرنسز کی واپس منتقلی کا عمل جاری ہے۔
نیب تفتیشی افسران آج مزید ریفرنسز کا ریکارڈ لے کرجوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے، تفتیشی افسران، اور احتساب عدالت رجسٹرار نے ریفرنسز کی جانچ پڑتال کا کام شروع کردیا۔
نیب کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس اور توشہ خانہ کیس کا ریکارڈ احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع کرایا گیا۔
بعدازاں احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو توشہ خانہ کیس میں جبکہ آصف زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور توشہ خانہ کیس میں طلب کرلیا۔
احتساب عدالت نے دونوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے 2020 میں دائر کردہ ریفرنس کے مطابق یوسف رضا گیلانی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو غیر قانونی طور پر گاڑیاں الاٹ کرنے کا الزام ہے۔
ریفرنس میں کہا گیا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے کاروں کی صرف 15 فیصد قیمت ادا کر کے توشہ خانہ سے گاڑیاں حاصل کی۔
نیب نے الزام عائد کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے اس سلسلے میں نواز شریف اور آصف زرداری کو سہولت فراہم کی اور تحائف کو قبول کرنے اور ضائع کرنے کے طریقہ کار کو غیر قانونی طور پر نرم کیا۔
ریفرنس میں کہا گیا کہ آصف زرداری نے ستمبر اور اکتوبر 2008 میں متحدہ عرب امارات سے مسلح گاڑیاں (بی ایم ڈبلیو 750 لی ماڈل 2005، لیکسز جیپ ماڈل 2007 اور لیبیا سے بی ایم ڈبلیو 760 لی ماڈل 2008) حاصل کیں۔
مذکورہ ریفرنس کے مطابق وہ فوری طور پر اس کی اطلاع دینے اور کابینہ ٖڈویژن کے توشہ خانہ میں جمع کروانے کے پابند تھے لیکن انہوں نے نہ تو گاڑیوں کے بارے میں مطلع کیا نہ ہی انہیں نکالا گیا۔
گزشتہ برس دسمبر میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے دائر توشہ خانہ ریفرنس عدالتی دائرہ اختیارہ نہ ہونے پر واپس بھیج دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
میجر محمد اکرم شہید کے یوم شہادت پر فواد چوہدری کا پیغام
?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میجر محمد
دسمبر
عبرانی میڈیا: گولانی نے کوہ الشیخ اسرائیل کو دے دیا
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے
ستمبر
واشنگٹن اور پکن کے درمیان اقتصادی رقابت نئی سطح پر پہنچ گئی
?️ 12 اکتوبر 2025واشنگٹن اور پکن کے درمیان اقتصادی رقابت نئی سطح پر پہنچ گئی
اکتوبر
سیلاب کی تباہ کاریاں، پاکستان کو جی 77 کی مالیاتی سہولت سے استفادے کی تجویز
?️ 25 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک میں سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں کے سبب
اکتوبر
ناروے اور جرمنی یوکرین کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کی کوشش میں
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی اپنے ملک کے
اگست
بغداد میں داعش کے خودکش بمبار کی کارروائی بے اثر
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: بغداد آپریشنز کمانڈ نے شہر کے شمال میں دہشت گردی
جنوری
تازہ ترین سروے کے مطابق 62فیصد صہیونی حماس سے معاہدے اور قیدیوں کی رہائی کے خواہاں ہیں
?️ 2 اگست 2025تازہ ترین سروے کے مطابق 62فیصد صہیونی حماس سے معاہدے اور قیدیوں
اگست
سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داریاں پورا کرنا چاہیے: فلسطینی وزارت خارجہ
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ
مئی