جعلی آرڈیننس لا کر صدر زرداری کے ساتھ باریک واردات ڈالی گئی۔ پلوشہ خان

پلوشہ خان

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ جعلی دوائیوں اور جعلی ڈگریوں کا سنا تھا لیکن اب جعلی آرڈیننس بھی آنے لگے ہیں، جعلی آرڈیننس لا کر صدر زرداری کے ساتھ باریک واردات ڈالی گئی۔

پیپلز سیکرٹریٹ میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ کل ایک آرڈیننس بغیر صدر کے دستخط کے جاری ہوا، صدر زرداری کو بھی دھوکا دیا گیا اور ان کے ساتھ باریک واردات ڈالی گئی، صدر کے نام سے آرڈیننس جاری ہوا انہیں خبر ہی نہیں، حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ یہ غلطی سے ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی یہی مشورہ دے گی کہ ہوش کے ناخن لیں، پاکستان ایسی غلطیاں افورڈ نہیں کر سکتا، جو بھی ایسی غلطی کر رہا ان کو اپنی صفوں سے باہر نکالیں اور جعلی آرڈیننس کی فیکٹری کو بند کیا جائے، حکومت نے غلطی تسلیم کر کے آرڈیننس واپس لیا لیکن ایسی غلطیاں حکومتی اتحاد کے لئے نقصان دہ ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، سمجھ نہیں آتی ان کو کون مشورے دیتا ہے، نجکاری پر پیپلزپارٹی کا واضح موقف ہے، پیپلزپارٹی اپنی آواز بلند کرے گی اور قوم کے سامنے حقائق لائے گی۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ باغ جناح بہت بڑا پارک ہے جسے بھرنا پی ٹی آئی کیلئے مشکل تھا، اسی وجہ سے سڑک پر جلسہ کیا۔

اس موقع پر چودھری منظور احمد کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں عوام کے ساتھ ڈاکہ مارا گیا ہے، بلیو ایریا میں پی آئی اے کے دفتر کی 20 کروڑ روپے قیمت لگائی گئی اسی سے اندازہ کر لیں، پی آئی اے 135 ارب کی دی گئی اس کی جائدادیں ہی صرف 200 ارب روپے کی ہیں، یہ چیزیں ہم کسی صورت نہیں کرنے دیں گے۔

مشہور خبریں۔

نئے انکشافات نے پھر شریف فیملی کو مافیا ثابت کردیا: فواد چوہدری

?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ  شریف

West Java to review Meykardah project amid alleged bribery case

?️ 8 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری

?️ 26 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد چوہدری کو آج بھی پیش نہیں کیا گیا

?️ 30 نومبر 2023اسلام آباد:  (سچ خبریں) الیکشن کمیشن میں توہین کمیشن کیس کی سماعت

نواز شریف کینسر ہسپتال سمیت 228 ارب کے چار منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال

?️ 12 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

?️ 5 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی کی

سینیٹ انتخابات: پنجاب سے امیدواروں کی فہرست جاری، صنم جاوید، زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد

?️ 20 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب سے امیدواروں کی حتمی

بلوچستان: اختر مینگل اور حکومتی وفد میں مذاکرات ناکام، لکپاس میں بی این پی کا دھرنا جاری

?️ 31 مارچ 2025لکپاس: (سچ خبریں) سردار اختر مینگل اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے