جسٹس منصور، جسٹس اطہر کے بعد جسٹس صلاح الدین کا چیف جسٹس کو خط، فل کورٹ بلانے کا مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے بعد سپریم کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور نے بھی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بلانے کا مطالبہ کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پارلیمنٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے بعد سپریم کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔

خط میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر چیف جسٹس سے فل کورٹ بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں جسٹس صلاح الدین پنہور کا کہنا تھا کہ بطور احتجاج نہیں بلکہ اپنا فرض سمجھتے ہوئے خط لکھ رہا ہوں، فل کورٹ میٹنگ بلا کر آئینی ترمیم کا شق وار جائزہ لیا جائے۔

مزید کہا گیا کہ لا اینڈ جسٹس کمیشن اور عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے، 27ویں ترمیم اختیارات کے توازن کو خراب کر سکتی ہے۔

جسٹس صلاح الدین پنہور کا کہنا تھا کہ آئین تقاضا کرتا ہے کہ سپریم کورٹ اس کا تحفظ کرے، تاریخ ہماری آسانی نہیں بلکہ ہماری فیصلہ سازی کی ہمت کو یاد رکھے گی، عوامی اعتماد کو بچانے کے لیے فوری فل کورٹ اجلاس بلایا جائے۔

دوسری جانب، سپریم کورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی گئی، درخواست اسد رحیم سمیت پانچ وکلا نے ایڈوکیٹ عمر اعجازگیلانی کے ذریعے دائر کی۔

درخواست میں 27ویں آئینی ترمیم کی شقوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو کسی صورت کم یا ختم نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ ماضی میں بھی قانون کی صدارتی توثیق سے قبل قانون پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے چکی ہے۔

اس سے قبل، سپریم کورٹ کے جج اطہر من اللہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کو لکھے گئے خط میں عدلیہ کو لاحق خطرات پر غور کے لیے ایک کانفرنس بلانے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ کو بعض اوقات عوام کی رائے دبانے کے لیے ’غیر منتخب اشرافیہ‘ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے خط میں کہا ہے کہ عدلیہ متحد نہ ہوئی تو آزادی اور فیصلے متاثر ہوں گے، جبکہ تاریخ خاموش رہنے والوں کو نہیں، آئین کی سربلندی کے لیےکھڑے ہونے والوں کو یاد رکھتی ہے۔

مشہور خبریں۔

نیپرا نے ’کے الیکٹرک‘ کے ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ کمی کے فیصلے کو اجتماعی حکمت قرار دیا

?️ 30 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) نیپرا نے اپنے ایک فیصلے میں ’کے الیکٹرک‘ کے

صیہونیوں کی لبنان دھماکوں کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی تجزیہ نگاروں کی جانب سے بیروت میں پیجر حملوں

صیہونی حکومت نے غزہ میں ترکی کی موجودگی کی سرکاری مخالفت کی

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی ہے کہ

ٹرمپ نے سعودی عرب کو واشنگٹن کا اہم غیر نیٹو اتحادی قرار دے دیا

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ

مقبوضہ شمال کی طرف واپسی پر صہیونیوں کا غصہ

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے بعد بھی شمالی مقبوضہ

ایک مجرم نیتن یاہو کی جگہ لے گا؟

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی موجودہ کابینہ کی تشکیل میں نیتن یاہو کے

یمن میں سعودی اتحاد کی مسلسل شکست کے بعد امریکہ کی براہ راست مداخلت

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے شہر میں امریکہ کے بنائے ہوئے سعودی اتحاد کی

غزہ میں صیہونیوں کا تصور سے بڑھ کر وحشی پن

?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت نے غزہ کی جنگ کے دوران ایسے وحشیانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے