?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام پر جعلی ایف آئی آرز کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کررہے ہیں۔
ڈان نیوز کو موصول ہونے والی ایف آئی اے کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ’ ایف آئی اے کو اطلاعات ملی ہیں کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام پر واٹس ایپ کے ذریعے جعلی اور من گھڑت ایف آئی آرز بھیج کر لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں، اور شہریوں کے نام جعلی ایف آئی آرز میں ڈال کر انہیں دہشت زدہ کیا جا رہا ہے۔’
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے مزید کہا کہ’ یہ عناصر جعلی اور گمراہ کن ناموں کے ذریعے خود کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان پیغامات میں شہریوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ان پر ’سائبر کرائمز اور دہشت گردی‘ جیسے سنگین الزامات لگائے جاتے ہیں۔’
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے وضاحت کی کہ وہ واٹس ایپ پر اس نوعیت کے پیغامات نہیں بھیجتی اور عوام سے اپیل کی کہ مشکوک پیغامات کی شکایات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں درج کروائیں، جو سائبر کرائم کی تحقیقات کے لیے مجاز ادارہ ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ’ جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں اور کبھی بھی اپنی ذاتی اور مالی معلومات شیئر نہ کریں۔’
جعلی ایف آئی آر کی ایک کاپی بھی ڈان نیوز سے شیئر کی گئی، جو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی دفعات 11H (فنڈ ریزنگ)، 11N (دفعات 11H تا 11K کے تحت سزا) اور 11Q (ضبطگی) کے تحت درج کی گئی تھی، ساتھ ہی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی دفعہ 3 (منی لانڈرنگ کا جرم) اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 109 (ترغیب کی سزا اگر ترغیب دی گئی کارروائی وقوع پذیر ہو اور اس کی سزا کا کوئی واضح ذکر نہ ہو) اور 120B (فوجداری سازش کی سزا) بھی شامل کی گئی تھیں۔
8 اگست کو ایجنسی نے شہریوں کو اپنے نام پر بھیجے جانے والے ’ جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات’ سے خبردار کیا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ترجمان عبدالغفار کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ’ ایف آئی اے کو اطلاعات ملی ہیں کہ کچھ نامعلوم افراد عوام کو ڈی جی ایف آئی اے کے نام پر جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات بھیج کر ہراساں کر رہے ہیں۔’
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ ان جعلی پیغامات میں عوام کو ڈی جی ایف آئی اے کے نام اور عہدے کا استعمال کرکے دہشت زدہ کیا جا رہا ہے’ ، اور یہ بھی بتایا گیا کہ جعلساز ان پیغامات پر ’ انتہائی خفیہ’ (Top Secret) کی جعلی مہر لگا کر انہیں مستند ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
5 اگست کو ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن نے بھی ایک الرٹ جاری کیا تھا، جس میں اس جاری فراڈ کے خلاف خبردار کیا گیا تھا، جس کا مقصد واٹس ایپ اکاؤنٹس پر قبضہ کرنا ہے، اور اس میں جعلی کالز کے ذریعے ایک کوڈ طلب کیا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی نئی ڈیٹرنس مساوات
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:لبنان کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی
جنوری
الاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی باڈی لینگوئج اور گرمجوشی غیر رسمی تھی
?️ 17 اگست 2025الاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی باڈی لینگوئج اور گرمجوشی غیر رسمی
اگست
شامی مہاجرین کے ساتھ یونان کا غیرانسانی سلوک
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہا کہ یونانی حکام شامی
ستمبر
سندھ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
?️ 1 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم
اکتوبر
حکومت کا ریٹائرمنٹ کی عمر کم کرکے 55 سال کرنے پر غور
?️ 2 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص عہدوں کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر
دسمبر
کورونا: ملک بھر میں مزید 74 مریض انتقال کر گئے
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے
مئی
ایران لبنان کا دوست ملک ہے، حزب اللہ ختم ہونے والا نہیں: نبیہ بری
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے علی لاریجانی، ایران
اگست
اسرائیل کا پہلا چیلنج ایران کا سامنا ہے: گینٹز
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی وزیر بینی گانٹز نے اس حکومت
جولائی