?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ جج اچھے بھی ہوتے ہیں اور نالائق بھی‘ توہین عدالت کی کارروائی کیسے کی جا سکتی ہے؟ اس عدالت میں نہ کوئی تقسیم ہے اور نہ ہم ہونے دیں گے۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرائل کورٹ کے ججز سے منسوب بیان پر ایمان مزاری کیخلاف توہین عدالت لگانے کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں سماعت کے آغاز میں وکیل نے کہا کہ ’پریس کلب کے باہر ایمان مزاری نے 5 ججز سے متعلق گفتگو کی، جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ ججز میں تقسیم ہے، اس میں آپ بھی شامل ہیں‘، جسٹس محسن اختر کیانی درخواست گزار پر برہم ہوئے اور ریمارکس دئیے کہ ’خبردار اگر دوبارہ یہ لفظ استعمال کیا کہ ججز میں تقسیم ہے، اس عدالت میں کوئی تقسیم نہیں اور نہ ہم ہونے دیں گے‘۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ ’آپ نے اپنے کیس میں لکھا ہے کہ ججز کے کنڈکٹ پر باتیں کی گئی ہیں، بتائیں کیا کسی جج نے کوئی شکایت کی ہے؟ ٹرائل کورٹ کے کسی جج نے کہا کہ ایمان مزاری نے غلط بات کی؟ اگر وہ ایسا کچھ کہہ رہی ہیں تو یہ ان کی اپنی رائے ہے، ہر کسی کو آزادی اظہارِ رائے ہے، آپ اخبار پڑھتے ہونگے وہ لاگ سنتے ہوں گے ہر کوئی بول رہا ہوتا ہے، جج اچھے بھی ہوتے ہیں اور نالائق جج بھی ہوتے ہیں، فریق کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیسے کی جا سکتی ہے؟‘۔
درخواست گزار نے جواب دیا کہ ’جج نے تو نہیں کہا لیکن تاثر جاتا ہے کہ جج پریشر میں آکر فیصلے کر رہے ہیں‘، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ ’اگر ججز کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے تو ججز کو خود بتانا چاہئیے کیوں کہ اگر کوئی اور آکر یہاں بتائے گا تو تاثر غلط جائے گا، ججز بار کونسل میں جاکر تقریر کر سکتے ہیں شکایت نہیں درج کروا سکتے، یہ درخواست قابلِ سماعت بھی ہے یا نہیں اس پر دیکھیں گے‘۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ اور مسک دوبارہ آمنے سامنے
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارب پتی ایلون مسک کے
جولائی
امریکی دارالحکومت میں فلسطین کے حامیوں کی ریلی
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی حامیوں اور بین الاقوامی قانونی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد
جولائی
لبنان میں پھٹنے والے وائرلیس آلات کس ماڈل کے تھے؟
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں حالیہ دھماکوں کے دوران استعمال ہونے والے وائرلیس
ستمبر
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے عمر ایوب کا نام جمع
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل (ایس
مارچ
جمعیت علمائے اسلام (ف) کا اجلاس، مخلوط حکومت میں شمولیت سے گریز کی تجویز
?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قومی اسمبلی کی
فروری
فلسطینی اتھارٹی کی مزاحمتی تحریک کے خلاف تازہ ترین خیانت
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:ایک برطانوی ویب سائٹ نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مزاحمتی
جنوری
عورت مارچ کی وجہ سے خلع کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، نازش جہانگیر
?️ 3 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی نوجوان اداکارہ نازش جہانگیر کا خیال ہے
جون
کیا ترکی اور اسرئیل کے درمیان تجارت بند ہو گئی ہے؟
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ
مئی