?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی جانب سے نئی درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے 27ویں ترمیم اور اُس کے نتیجے میں بننے والی وفاقی آئینی عدالت کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے تین ججز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر اور سینیارٹی تبدیلی کے خلاف اپنی انٹراکورٹ اپیل وفاقی آئینی عدالت سے واپس سپریم کورٹ کو بھیجنے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی۔
متفرق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس سپریم کورٹ نے سنا اور فیصلہ کیا، ستائیسویں ترمیم کے تحت انٹرا کورٹ اپیل آئینی عدالت کو منتقل ہوئی، ترمیم میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا گیا جو ممکن نہیں، سپریم کورٹ کو پہلے آئینی ترمیم کا جائزہ لینے دیا جائے، ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس سپریم کورٹ کو واپس منتقل کیا جائے۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار ججز کا 27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تاہم عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا گیا تھا، اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار ججز نے 27ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے درخواست ارسال کی، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری 27ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والے ججز میں شامل نہیں تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار ججز نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست میں لکھا کہ ’پارلیمنٹ کے پاس آئین کے 1973ء کے بنیادی ڈھانچے کی خلاف ورزی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، یہ اختیار ذاتی مفاد میں اقدامات کرنے والے عوامی نمائندوں کے پاس نہیں بلکہ صرف عوام کے اپنے پاس آئین بنانے کے حقیقی اختیار کے طور پر ہے‘، تاہم رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے سٹاف نے درخواست وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے یہ مؤقف اپنایا کہ’ 27ویں ترمیم کے خلاف پٹیشنز وفاقی آئینی عدالت سُن سکتی ہے، اب آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں ہوسکتی کیوں کہ 27ویں ترمیم کے بعد آئینی معاملات کا دائرہ اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل ہوچکا ہے‘۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ نامی عفریت
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے متنازعہ سابق امریکی صدر کو ایک ایسا
جون
ایوارڈ نہ ملنے پر فواد چوہدری کا مایوسی کا اظہار
?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایوارڈ نہ ملنے
فروری
ٹرمپ نے اسرائیل کی صورتحال کو پیچیدہ بنایا
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی صورت حال پر امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ
نومبر
کراچی دھماکہ: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا
?️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونے
دسمبر
یوکرین کی فوج اقتدار سنبھالے: پوٹن
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن
فروری
فلوٹیلا میں موجود شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، دفتر خارجہ
?️ 3 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا
اکتوبر
ہمارے خلاف میڈیا جنگ پر ایک ارب ڈالر خرچ:روس
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:روس کے انٹرنیٹ سیکورٹی کے ادارے کا کہنا ہے یوکرین کے
اپریل
عمران خان اپنے ہی لوگوں کی سیاست کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ شرجیل میمن
?️ 3 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا
جولائی