جب تک پارٹی قیادت چاہے گی عہدے پر رہوں گا: وزیر اعلیٰ سندھ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  میں اپنا وقت پورا کروں گا،کسی کی خواہش پر میں کہیں نہیں جاؤں گا، جب تک پارٹی  چاہے گی عہدے پر باقی رہوں گا، جنہیں غلط فہمیاں ہوئی ہیں وہ انہیں دور کر لیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ غلط فہمی دور کرلیں، میں پانچ سال پورے کروں گا اور کسی کی خواہش پر کہیں نہیں جاؤں گا، جب تک پارٹی قیادت چاہے گی عہدے پر رہوں گا۔وزیراعلیٰ نے اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کے لیے نیب چھاپوں کو نامناسب قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اچانک چھاپا مارا جاتا ہے،کہیں اور عدالت کا حکم آتا ہےکہ دس دن پہلے بتائیں۔

مراد علی شاہ نے سندھ میں اپوزیشن کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے وقت اپوزیشن نے بہت شور ڈالا، بجٹ تقریر کے وقت خود اپوزیشن سے رابطہ کیا، اسمبلی میں 4 دن تک بڑے اچھے ماحول میں کام ہوا لیکن پانچویں دن اپوزیشن کی ایک جماعت نے شور شرابا کیا۔

اپوزیشن حکومت کو تقریر کرنے کا موقع نہیں دے رہی تھی، اسپیکر نے پانچویں دن اپوزیشن کو بلاکرکہا کہ کارروائی کو بہتر ماحول میں چلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نے بدتمیزی کی اور اسمبلی کا ماحول خراب کیا جس پر اسپیکر نے ایکشن لیا۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کا چاند آدھی رات کو طلوع ہوا جو قوم کے لیے تاریکی لے کر آیا، شہزاد وسیم

?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

گورنر سندھ کی اپوزیشن پر کڑی تنقید

?️ 14 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپوزیشن پر تنقید کرتے

وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

?️ 24 ستمبر 2022اقوام متحدہ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا

صنعا نے مصری اور سعودی بیان کا مذاق اڑایا

?️ 22 جون 2022سچ خبریں:     سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے

سلمان خان کی ’سکندر‘ ریلیز

?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی میگا ایکشن

میران شاہ میں خودکش دھماکا

?️ 15 مئی 2022راولپنڈی(سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب خودکش دھماکے میںپاک فوج کے

اذان پر پابندی کا بل پیش کرنا بیت المقدس کو یہودیانے کی کوشش ہے: امام جمعہ مسجدالاقصی

?️ 4 جون 2026سچ خبریں:مسجدالاقصی کے امام جمعہ شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ

افغانستان کے معاملے پر پاکستان کا مثبت کردار دنیا کے سامنے ہے: فواد چوہدری

?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے