?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جاپان سے صفائی اور ماحول کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی لیں گے۔
چابان کے شہر یوکوہاما میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، لوگوں کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، مزید اچھی خبریں سننےکو ملیں گی، معیشت کی بہتری میں اوورسیز پاکستانیوں کا بڑا حصہ ہے، چند ماہ پہلے مہنگائی 38فیصد تھی، ن لیگ کی حکومت میں 3 فیصد تک آگئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عنقریب پنجاب میں انفرااسٹرکچر جاپان کے معیار تک لے آئیں گے، پنجاب کے ہسپتالوں میں دوائیں ملنا شروع ہوگئی ہیں، آج پورے پاکستان سے لوگ پنجاب علاج کرانے آتے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں دنیاکا سب سے بڑا صفائی کا منصوبہ ستھرا پنجاب شروع کیا ہے، پنجاب میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو نوکریاں دی ہیں تاکہ پنجاب صاف ہو، جاپان سے صفائی اور ماحول کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سڑکیں بنا کر نواز شریف نے ملک کی معیشت کو مضبوط بنایا، ساؤتھ ایشیا کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال نواز شریف کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں، شہباز شریف صبح 7 بجے سے رات 12 بجے تک کام کرکے ملک کو مسائل سے نکال رہے ہیں، 5 سال میں 5 لاکھ گھر غریبوں کو بنا کر دیں گے، دسمبر تک ایک لاکھ گھر مکمل ہوجائیں گے۔


مشہور خبریں۔
شہید اسماعیل ہنیہ کی سوانح حیات؛ جہاد و جدوجہد سے شہادت تک
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں:جدید تاریخ پر نظر ڈالیں تو کوئی بھی حکومت صہیونیستی ریاست
اگست
کیا اردگان نے حالیہ شکست سے سبق سیکھا؟
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی
مئی
امریکی طیارہ شکن نظام یوکرین بھیجے جاتے ہیں
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: امریکی فوج نے ریتھیون کے میزائل اینڈ ڈیفنس ڈویژن کو
اگست
صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں صحافیوں اور
جولائی
ٹرمپ کے مشیر نے یوکرین جنگ کو مودی کی جنگ قرار دیا
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر معاشی مشیر پیٹر ناوارو
اگست
برازیل میں ایکس نیٹ ورک پر پابندی پر ایلون مسک کا ردعمل
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: ایکس نیٹ ورک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ
ستمبر
صیہونیوں کو درپیش اہم خطرات
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کار نے اس حکومت کو درپیش اہم اور بڑے
اگست
تل ابیب کے ساتھ سمجھوتے کے بارے میں فلسطینی عہدیدار کا انتباہ
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:احمد بحر نے قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر
اکتوبر