🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت رکن الیکشن کمیشن نثار درانی کی سراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔
عمران خان کی جانب بیرسٹر عمیر نیازی، انتظار پنجھوتہ اور خالد یوسف چوہدری پیش ہوئے، فواد چوہدری کی جانب سے فیصل چوہدری پیش ہوئے۔
الیکشن کمیشن نے 2 مرتبہ عمران خان اور فواد چوہدری کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے بلایا، تاہم پی ٹی آئی کے وکلا نے عمران خان پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہمارے لیڈ کونسل شعیب شاہین آج موجود نہیں ہیں، جیل میں میڈیا کی غیر موجودگی میں ٹرائل کیا جارہا ہے، میڈیا کی موجودگی میں کیس کی سماعت آگے بڑھائی جائے، کیس کی سماعت اوپن کورٹ میں ہونی چاہیے۔
ای سی پی نے ریمارکس دیے کہ ہم اس حوالے سے آرڈر جاری کریں گے، بعدازاں کیس کی سماعت مزید کسی کارروائی کے لیے 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کا کیس تھا، کہا گیا تھا کہ اس کیس کا ٹرائل چلائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم آج عائد نہیں ہو سکی، کیس کی سماعت کو 19 دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سارے کے سارا عدلیہ کا ادارہ آج اڈیالہ سماعت کے لیے آیا، آج دلائل ہوئے ہیں اور 19 دسمبر کی تاریخ فرد جرم کے لیے مقرر کی ہے
حبا چوہدری نے کہا کہ آج فیصل چوہدری نکلے ہیں اور ان کا رویہ دھمکی آمیز تھا، اگر وہ بھائی ہیں وکیل ہیں تو انکا ایک الگ حق ہے بطور اہلیہ میرا الگ حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری جہلم سے الیکشن لڑیں گے اور میں کل سے انکی کمپین سٹارٹ کرنے لگی ہوں، اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن ان کو نااہل کرتے ہیں یا کیا کرتے ہیں یہ فیصلہ ہوگا، اللہ پر یقین ہے بہتر ہوگا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 6 دسمبر کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن نے اڈیالہ جیل میں 13 دسمبر کو (آج) سماعت کا فیصلہ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
مودی حکومت کے ہاتھوں مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم اکثریت کو سنگین خطرہ لاحق ہے، حریت کانفرنس
🗓️ 5 اکتوبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر
اکتوبر
یمن کی سرزمین پر امریکہ اور انگلستان کی جارحیت
🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ اور انگلینڈ نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی
اکتوبر
صدارت کے لیے نااہل قرار دیے جانے پر ٹرمپ کا ردعمل
🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر نے کولوراڈو کی عدالت کے
دسمبر
یو ائے ای نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ با قاعدہ کھول دیا
🗓️ 31 مئی 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے خبر دی ہے کہ تل
مئی
اسرائیلی فوج میں نافرمانی کا نیا دور
🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: گزشتہ روز عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی فوج کی
اکتوبر
امید ہے کہ مصر یمن کے خلاف کسی بھی معاندانہ کارروائی سے باز رہے گا:یمنی عہدیدار
🗓️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ میں نائب وزیر خارجہ نے اپنے
دسمبر
کوہاٹ: عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید
🗓️ 5 اپریل 2023کوہاٹ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا پولیس نے کوہاٹ میں دہشت گردوں کے حملے
اپریل
چوہدری پرویز الٰہی کیوں غائب ہیں؟
🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو رہا
جولائی