?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کےخلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) قوانین کے تحت ٹرائل شروع کردیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی پہلی سماعت اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایف ائی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی اور نیب پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ نیب ترامیم کے بعد یہ پہلا کیس ہے جو وفاقی تحقیقاتی ادارے کو منتقل ہوا،کیس کو ایف آئی اے قوانین کے تحت دیکھنا ضروری ہے۔
بعد ازاں، ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت بھی آئندہ پیشی تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ 12 ستمبر کو توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اےکی تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دے دی تھی۔
نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔
قبل ازیں، عدالت نے توشہ خانہ 2 ریفرنس کا ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
جبکہ 13جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔
نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔


مشہور خبریں۔
عبرت آموز دورہ
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے خلیج فارس تعاون کونسل کے اراکین،
جولائی
ٹی20 ورلڈکپ میں عاطف اسلم کے ترانہ گانے کی خبریں
?️ 13 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) 17 اکتوبر سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز
اکتوبر
قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں: اسرائیلی ذرائع
?️ 26 ستمبر 2021 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سیاسی ذرائع نے حماس کے ساتھ
ستمبر
فلسطینیوں میں شہادت طلبی مقاومتی ثقافت کی گہرائی کی نشانی
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سینئر رکن داؤد شہاب
دسمبر
جبالیہ میں صیہونی فوج پر فلسطینی مزاحمتی تحریک کی کاری ضرب
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:پانچ ہفتوں سے جبالیہ میں جاری جھڑپوں نے اسرائیلی فوج کے
نومبر
زیلنسکی مغرب کی کٹھ پتلی ہے:لاوروف
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین کے صدر
مئی
شام کے ایک گاؤں کے رہائشیوں کا امریکی فوجیوں سے مقابلہ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:شام کے شہر الحسکہ کے شمالی مضافات میں دیہاتیوں نے مقامی
فروری
ریاستہائے متحدہ میں بچوں کی درد کش دواوں کا راشن
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ میں دو بڑے دوا بنانے والے اداروں کی
دسمبر