?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے جاری نوٹس پر کارروائی سے روک دیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے حوالے سے اپنے فیصلے کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی کی چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا تھا۔
عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کے لیے جاری کیے گئے نوٹس کے خلاف آج لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت بیرسٹر علی ظفر نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین لکھنے پر نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن کو ایسی کارروائی کا اختیار نہیں ہے، کسی کو نااہل کرنے کے لیے عدالت کا ڈیکلریشن ہونا ضروری ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ایسے ہی معاملے پر فل بینچ بن چکا ہے، جسٹس جواد حسن نے کہا کہ اس کا اس معاملے سے تعلق نہیں ہے، آئین نے ڈیوٹی دی ہے جب کہ قانون نے طاقت دی ہے، عدالتوں کا کام تشریح کرنا ہے۔
اس دوران عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ کب دیا، بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ اپریل 2022 میں عمران خان نے استعفے دیا تھا، اسپیکر کے مطابق عمران خان نے اثاثے چھپائے، اسپیکر نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جس نے اس پر ایک فیصلہ دیا، الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا کہ عمران خان نااہل ہیں، ہم نے الیکشن کمیشن کو جواب دیا کہ اپ عدالت نہیں ہیں، ایسا فیصلہ نہیں دے سکتے۔
جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اس معاملے کو چیلنج کیا، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے لیکن اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں آیا، اگر مبینہ جھوٹ کا معاملہ ہو تو الیکشن کمیشن مدعی بنتا ہے، فیصلہ نہیں دیتا، الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار ہی نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ڈی سیٹ کر دیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے ریفرنس پر فیصلہ کیا، کسی بھی رکن اسمبلی کو نااہل کرنے کی شق آئین میں ہے، اس کے لیے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جاتا ہے۔
فریقین کا مؤقف سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت تک ان کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ عمران خان کی نااہلی کے بعد انہیں چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے پہلے ہی ایک درخواست لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 اور پولیٹیکل پارٹیز آرڈر (پی پی او) 2002 کے مطابق پارٹی عہدیداروں کا آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق اہل ہونا قانونی اور آئینی تقاضا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ حلقہ این اے 95 سے عمران خان کی نااہلی کے بعد انہیں پی ٹی آئی چیئرمین کی حیثیت سے ڈی نوٹیفائی کرنا ٹھیک ہے اور اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کیا جانا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
صارفین اب جی میل کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے
?️ 9 ستمبر 2021نیویارک( سچ خبریں) گوگل نے صارفین کی سہولت کے پیش نظراہم قدم
ستمبر
مسجد نبوی کے امام کی پاکستان کے لیے دعائیں
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ
اگست
صدر نے کینال کی دستاویزی منظوری دی، سندھ میں کی جانیوالی سیاست تکلیف دہ ہے، عظمیٰ بخاری
?️ 5 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
اپریل
عید میلادالنبیؐ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عید میلادالنبیؐ کے موقع پر
ستمبر
ن، ش، م سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحد، چھوٹے شہروں کی ترقی ترجیح ہے۔ مریم نواز
?️ 8 اکتوبر 2025پاکپتن (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین
اکتوبر
امریکہ کی قدیم یونیورسٹی بھی غزہ کی حامی تحریک میں شامل
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ کی ایک پرانی یونیورسٹی بھی غزہ کی حمایت میں
اپریل
پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے ایک اور عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
?️ 5 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) عالمی سطح پر خوب پذیرائی سمیٹنے والی ایوارڈ یافتہ
مارچ
مائنس ون ہوا تو کوئی باقی رہے گا نہ حالات آپ کے کنٹرول میں آئیں گے: بیرسٹر گوہر
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا
دسمبر