?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ تحائف سے متعلق ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 9 مارچ کو طلب کر لیا۔
بیورو نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی علیحدہ علیحدہ کیسز میں طلب کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس، جس پر اس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد فیصل قریشی نے دستخط کیے تھے اور سابق وزیراعظم کی بنی گالا رہائش گاہ پر بھیجا گیا تھا، 17 فروری کو جاری کیا گیا تھا، جس کے 5 روز بعد نیب کے چیئرمین آفتاب سلطان نے استعفیٰ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان پر کچھ افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے اور کچھ ملزمان کے حق میں دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
نیب کے خط میں عمران خان، بشریٰ بی بی اور توشہ خانہ کیس کے دیگر ملزمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’ مجاز اتھارٹی نے نیب آرڈیننس 1999 کی دفعات کے تحت ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر کیے گئے جرم کا نوٹس لیا ہے’۔
خط میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں کی گئی انکوائری میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ اپنے دورِ اقتدار کے دوران آپ نے غیر ملکی معززین کی جانب سے پیش کردہ بیش قیمت ریاستی تحائف میں سے کچھ حاصل کیے تھے۔
خط کے مطابق ان تحائف میں 5 رولیکس گھڑیاں، 14 نومبر 2018 کو قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی جانب سے پیش کیا گیا آئی فون، کف لنکس، ایک انگوٹھی، 18 ستمبر 2020 کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیا گیا پینٹ کوٹ کا کپڑا، گراف گفٹ سیٹ جس میں ایک گراف گھڑی ماسٹر گراف اسپیشل ایڈیشن مکہ ٹائم پیس، ایک 18 قیراط سونے اور ہیرے کا گراف پین، ایک انگوٹھی اور کف لنکس اور مکہ کی ایک مائیکرو پینٹنگ شامل ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ ’لہذا آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 9 مارچ 2023 کو دوپہر ڈھائی بجے نیب (راولپنڈی/اسلام آباد) سوک سینٹر، جی-6 کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) کی انکوائری کی کارروائی میں شامل ہوں۔
توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم پر غیر ملکی تحائف سستے داموں خریدنے اور پھر انہیں کروڑوں روپے میں فروخت کرنے کا الزام ہے۔
نیب نے پہلے ہی بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی، ان کے شوہر اور دیگر 19 افراد کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا تھا تاہم وہ بیرون ملک فرار ہوگئیں۔
سابق خاتون اول کی سہیلی کے خلاف انکوائری گزشتہ سال اپریل میں شروع کی گئی تھی جس میں معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بنانے، منی لانڈرنگ اور مختلف اکاؤنٹس رکھنے کے الزامات تھے۔
نیب کے سینئر عہدے دار کے مطابق انسداد بدعنوانی کے نگران ادارے نے شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کو بالترتیب 7 اور 8 مارچ کو طلب کیا ہے جبکہ فواد چوہدری کو بھی کال اپ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حملے کے بعد تہران کی صورتحال؛روسی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:ماسکو کے روزنامہ کامرسانت نے تہران میں موجود روسی محقق
جون
اس وقت زر مبادلہ کا بہاؤ متوازن و مستحکم ہے:خرم دستگیر
?️ 21 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر
جولائی
پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان
?️ 11 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
مئی
ایوان بالا کی 37 نشستوں پر ووٹنگ شروع، وزیر اعظم نے کاسٹ کیا ووٹ
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب کے علاوہ تینوں
مارچ
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے133 ضمنی انتخاب کے شیڈول جاری کردیا ہے
?️ 26 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے133
اکتوبر
عبوری صیہونی حکومت کی سب سے بڑی مشق
?️ 9 مئی 2022مشق فلسطینی علاقوں میں کشیدگی اور شہادتوں کی کارروائیوں میں اضافے کے
مئی
آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے۔
?️ 23 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج ہوگی
اپریل
اسرائیل کی تاریخ کی طویل ترین جنگ یا تل ابیب کی ناکام ترین جنگ؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی جنگ اسرائیل کی تاریخ کی طویل ترین جنگ ہے
جنوری