تمام منحرف ارکان تاحیات نااہل ہوں گے:فواد چوہدری

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان تاحیات نااہل ہوں گے اور مخصوص نشستوں پر نئے ارکان نامزد کیے جارہے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور سات دن کے اندر انہیں اپنی پوزیشن واضح کرنے کا کہا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایک ہفتے بعد منحرف ارکان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کارروائی ہوگی اور تمام ارکان تاحیات نااہل ہوں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری  نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر بھی نئے ارکان نامزد کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 20 سے زائد ارکان قومی اسمبلی مختلف وجوہات کی وجہ سے منحرف ہوگئے ہیں۔ جن میں سے کئی ارکان اس وقت سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں۔منحرف ارکان قومی اسمبلی میں منتخب ارکان کے علاوہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر نامزد کئے جانے والے ارکان بھی شامل ہیں۔تحریک انصاف کی 2 خواتین ارکان اور ایک اقلیتی رکن نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے 14 منحرف ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھے۔

شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان اسمبلی کو ہدایت کی تھی کہ وہ 7 روز میں پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے سامنے پیش ہوکجر وضاحت دیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

زیلنسکی کی جنگی امداد میں کمی پر انگلینڈ پر تنقید 

🗓️ 19 اگست 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے برطانوی حکومت کو ملک

داسو ڈیم منصوبے پر پاکستان اور چین جلد دوبارہ کام شروع کریں گے: دفتر خارجہ

🗓️ 18 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) داسو ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے

کل کے سانحے کے اصل مجرموں میں سے ایک امریکہ ہے: ظریف

🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے خبر نیٹ

مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے چین کا مشورہ

🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ شب مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی

داعش کے موجودہ سربراہ کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا اہم اعتراف

🗓️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے خفیہ تفتیش کی کچھ رپورٹ کی بنیاد پر

چین سب سے بڑا ریاستی خطرہ:برطانوی وزیراعظم

🗓️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے چین کے خلاف معاندانہ موقف اپناتے ہوئے بیجنگ

گینٹز کی نیتن یاہو سے سیاست چھوڑنے کی اپیل

🗓️ 5 مئی 2023سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ نے اس حکومت کے وزیر اعظم سے

ایران کے اسلامی انقلاب کی بقا کا راز

🗓️ 7 فروری 2023سچ خبریں:2019ء میں ایران کے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ سے پہلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے