تمام غیرملکی پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں، ترجمان دفتر خارجہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے خبردار کیا ہے کہ وزارت داخلہ نے احتجاج سے افغان شہریوں کو گرفتار کیا ہے، تمام غیرملکی کو کہیں گے کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاکہ محکمہ داخلہ نے اسلام آباد میں احتجاج سے افغان شہریوں کو گرفتارکیا ہے، گرفتار افغان شہریوں کی تفصیلات وزارت داخلہ جاری کرے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ غیر ملکی شہریوں کی پاکستانی سیاسی احتجاجات میں شرکت مکمل غیر قانونی ہے،تمام غیر ملکیوں سے کہیں گے کہ پاکستان کے سیاست معاملات سے دور رہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ بیلاروس کے صدر نے وزیر اعظم کی دعوت پر دورہ کیا جس میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، فریقین نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بات چیت کی، اس موقع پر متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط بھی ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ بیلاروسی وفد کے دورے میں 2025-2027 کی مدت کے لیے جامع تعاون کے روڈ میپ پر بھی دستخط کیے گئے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق اس وقت روس کے سرکاری دورے پر ہیں، ایاز صادق وہاں پر دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے جبکہ پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایم او یو پر دستخط بھی کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، ہم لبنان کی خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 تا 3 دسمبر ایران کا دورے کریں گے جہاں وہ سی سی او کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پاکستان غزہ میں نسل کشی کی مذمت کرتا ہے، انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں 4 کشمیری شہریوں کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واقعے کے باعث میں کشمیریوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، پاکستان واقعے کے ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

صحافی مطیع اللہ جان کی گرفتاری کے خلاف برطانیہ کے بیان سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ مطیع اللہ جان کو جن حالات میں گرفتار کیا گیا اس پر وزارت اطلاعات تبصرہ کر سکتی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور پاکستانیوں پر متحدہ عرب امارات کے سفر کی کوئی ممانعت نہیں۔

واضح رہے کہ آئی جی اسلام آباد میں منگل کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران افغان شہریوں سمیت 954 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

برطانوی حکومت کے بجٹ بحران کے حل کے لیے وعدوں کی خلاف ورزی

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:برطانوی وزیرِ خزانہ نے بجٹ بحران کے پیش نظر مالیات میں

امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کی سپریم کورٹ سے ’ٹک ٹاک‘ پر ممکنہ پابندی مؤخر کرنے کی درخواست

?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے شارٹ

ٹرمپ کے بیٹے کی سوڈانیوں کی توہین

?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے نہایت ہی

امریکہ نے یوکرین کے لیے 12 بلین ڈالر کی نئی امداد کی منظوری دی

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:   امریکی کانگریس میں عبوری بجٹ کے بل پر بات چیت

عوام میں اتنی طاقت ہے کہ بھارت سے اپنے تمام 6 دریا واپس چھین سکیں۔ بلاول بھٹو زرداری

?️ 11 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو

وزیرداخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں2 ماہ کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج اسلام آبار میں پریس

ملتان: پولیس کا سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ، رشتے دار گرفتار

?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب پولیس نے رات گئے سینئر سیاستدان جاوید

جولانی کا ٹرمپ کی لبنان سے متعلق درخواست پر منفی جواب

?️ 22 جون 2026سچ خبریں: احمد الشرع (جولانی)، خود ساختہ شامی حکومت کے سربراہ نے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے