تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں پر تالے لگ گئے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے قائمقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی تاہم صوبوں کو اختیار دیا گیا کہ کورونا شرح کے مطابق صوبے خود فیصلے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائمقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدر کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں صوبائی سیکریٹری ایجوکیشن کی ویڈیو لنک پر شرکت کی ، اجلاس میں کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ امتحانات شیڈول کےمطابق جاری رہیں گے اور تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی۔اجلاس میں کورونا ایس او پیز کے تحت اسکول شیڈول کے مطابق کھولنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ کورونا شرح کے مطابق صوبے خود فیصلے کریں گے۔

خیال رہے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کیا گیا تھا ، جس کے تحت تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند ہیں تاہم سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس نے دنیا بھر تعلیمی نظام کو کافی متاثر کیا ہے اور پاکستان میں تعلیمی نظام متاثر ہوا ہے  اور اس حوالے سے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے وقتاً فوقتاً فیصلے کئے گئے۔

مشہور خبریں۔

انتخابی معاملات میں الیکشن کمیشن اسپیشلسٹ ہے، چیف جسٹس

?️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطابندیال نے پاکستان تحریک انصاف

مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے

?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شیخ وقاص اکرم

صیہونی دہشت گردی کو روکنے کے لیے عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت

?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے کی میزبانی میں پاکستان کی سیاسی

ڈسکوز کی نیپرا سے ایف سی اے کی مد میں فی یونٹ بجلی 30 پیسے سستی کی درخواست

?️ 15 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال کے مقابلے میں فروری میں بجلی

بینکوں کا مقررہ حد سے زائد کیش ڈپازٹس پر ماہانہ 5 فیصد فیس عائد کرنے کا اعلان

?️ 22 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) کمرشل بینکوں نے حکومت کے عائد کردہ

اسرائیل کے شام پر قبضہ کرنے کی بنیادی وجہ کیا ہے؟

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کی حکومت کے خاتمے کے فوراً بعد صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے